پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں


راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکمراں اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں جبکہ قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر فیصلے سڑکوں پر ہونے ہیں تو 45 دن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، ن کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا اور ن لیگ اب صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں جبکہ امپورٹڈ اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں جبکہ غیر آئینی اقدامات اور معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل





