جینیوا: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے 16 شہروں میں منعقد ہوگا۔
ورلڈ کپ 2026 کے میچز امریکا کے 11، میکسیکو کے 3 اور کینیڈا کے 2 شہروں میں ہوں گے۔امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے جن شہروں میں 2026 کا فٹبال ورلڈکپ کھیلا جائے گا ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
امریکا،لاس اینجلس ،ہیوسٹن ، نیویارک/نیو جرسی ، میامی، اٹلانٹا،سیٹل،سان فرانسسکو ، کانسز سٹی ، ڈلاس ، فلاڈیلفیا ، کانسس سٹی ، میکسیکو ، میکسیکو شہر ، گواڈالاجارا ، مونٹیری ، کینیڈا ، وینکوور ، ٹورونٹو شامل ہیں ۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ 2026 کے ٹورنامنٹ میں موجودہ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیمیں شامل ہوں گی، اس کے علاوہ پہلی بار ٹورنامنٹ تین میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا۔
فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے اس حوالے سے جاری بیان میں مذکورہ شہروں کو ورلڈ کپ کی میزبانی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے جذبے کو سراہا ، ان کاکہنا تھا کہ یہ ممالک اور شہر مل کر اس ورلڈ کپ کو زمین کا سب سے بڑا شو بنا دیں گے۔
انھوں نے کہا ہم فٹبال کو حقیقی معنوں میں عالمی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سلسلے میں یہ ورلڈ کپ گیم چینجر ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کو 2018 میں 2026 کے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے 1994 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جبکہ میکسیکو 1970 اور 1986 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرچکا ہے ۔
کینیڈا میں پہلی بار مردوں کے ورلڈ کپ کا کوئی میچ منعقد ہوگا، اگرچہ کینیڈا نے 2015 میں خواتین کے عالمی کپ کی میزبانی کی تھی۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 منٹ قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 13 منٹ قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 5 گھنٹے قبل





