پولیس نے اس حوالے سے دفاع اور ’ڈیجیٹل‘ رضاکاروں کی مدد بھی حاصل کی ہے۔


بھارت میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں تو ان پر تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے، بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے نماز جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں حکام نے مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں بھی کی ہیں، یہ فیصلہ ملک میں جاری احتجاج کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ علما کرام نے بھی مظاہرین سے امن کے ساتھ مظاہروں کی اپیل کی ہے۔
اے ڈی جی پولیس پراشانت کمار کا کہنا ہے کہ جمعے کے اجتماعات کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں، تمام اضلاع میں میں مذہبی شخصیات ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور امن کمیٹیوں کے ارکان کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس حوالے سے دفاع اور ’ڈیجیٹل‘ رضاکاروں کی مدد بھی حاصل کی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعے کو اتر پردیش کے کئی شہروں میں پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرے کے ردعمل میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے پرتشدد رنگ اختیار کر گئے تھے۔
جبکہ پولیس 10 جون سے اب تک پریاگ راج، سہارن پور، ہتھراس، علی گڑھ، فیروز آباد اور دیگر اضلاع میں پرتشدد مظاہروں سے تعلق کے الزام میں 400 سے زائد افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔

بسنت کو محفوظ بنانے کے لیےپنجاب حکومت کا مانیٹرینگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان تیار
- 11 گھنٹے قبل

مراد علی شاہ کاہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دینے اورپلازہ کی تعمیر کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

پاک فوج کی برف باری کے دوران کالام، مہمند اور تیراہ میں پھنسے شہریوں اور سیاحوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
- 10 گھنٹے قبل

متنازعہ ٹویٹ کیس :پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی گرفتار کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد اہم بلز منظور،اپوزیشن کا شورشرابہ
- 10 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے صومالی وزیر داخلہ کی ملاقات، دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

مری میں برفباری ، اب تک ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ،محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 13 گھنٹے قبل

تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ
- 8 گھنٹے قبل

چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سےایک خاندان کے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا شام کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کا مطالبہ
- 13 گھنٹے قبل

گوگل نےپرسنلائزڈ انٹیلی جنس فیچر کو گوگل سرچ کے آئی موڈ کا حصہ بنا دیا
- 13 گھنٹے قبل

اہم پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)



