Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف دہشت گردی مقدمات میں ضمانت 28جون تک توسیع

سابق وفاقی وزیر شفقت محمود  کے علاوہ تمام رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں حاضری مکمل کروائی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جون 17 2022، 4:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف دہشت گردی مقدمات میں ضمانت 28جون تک توسیع

لاہور: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف دہشت گردی مقدمات میں ضمانت 28 جون تک توسیع کر دی ہے۔

اے ٹی سی لاہور نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماوں کو28 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے، اے ٹی سی لاہور نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے، جبکہ انسدا د دہشت گردی عدالت لا ہو رنے تمام ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف  کے رہنماحماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، عمیر نیازی، مراد راس، جمشید چیمہ، مسرت جمشید، اعجاز چوہدری، یاسر گیلانی، عندلیب عباس اور دیگر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق وفاقی وزیر شفقت محمود  کے علاوہ تمام رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شفقت محمود کا آپریشن ہوا ہے، انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود، حماد اظہر، ندیم بارا، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت 13 دیگر افراد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Advertisement
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 2 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 5 گھنٹے قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 2 دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • ایک دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 4 گھنٹے قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 5 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 8 گھنٹے قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 2 دن قبل
Advertisement