اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ پیر سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش سے خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان کے ندی نالوں، دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے، محکمے کی جانب سے موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، نوشہرہ، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب، خیبربختونخوا، شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے، اس دوران چند مقامات پر تیز آندھی اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے،آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔
منگل اور بدھ کے دوران سندھ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکار پور، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، دادو، جامشورو میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے مسافروں اور سیاحوں کو اس دوران زیادہ محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 7 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 5 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 8 گھنٹے قبل




