Advertisement
پاکستان

ضمانت پر کوئی چپڑاسی کو بھی نوکری نہیں دیتا : عمران خان

خوشاب: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ صرف عمران خان کی نہیں بلکہ آپ سب کی جنگ ہے، آپ سب نے ان کو شکست دینے کی ذمہ داری لینی ہے، امریکہ نے یہاں کے میر صادق اور میر جعفر کے ساتھ مل کر منتخب حکومت گرائی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 9th 2022, 1:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ضمانت پر کوئی چپڑاسی کو بھی نوکری نہیں دیتا : عمران خان

تفصیلات کے مطابق خوشاب میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں مغربی دنیا کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، یہ سیاست نہیں جہاد ہے، 22 کروڑ عوام کی منتخب حکومت سازش کے تحت گرائی گئی، منتخب حکومت کو گرا کر انہوں نے 22 کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمانت پر کوئی چپڑاسی کو بھی نوکری نہیں دیتا، قوم کبھی ان کو تسلیم نہیں کرے گی، میری ٹیم پر دہشت گردی کے کیسز بنائے ہیں، ایک ٹیلی فون جس کا کوئی نمبر نہیں آتا ہے وہاں سے دھمکیاں دی جاتی ہیں، ایک آدمی لاہور میں بیٹھا ہوا ہے جس کا مشن ہے ان چوروں کو الیکشن جتا دے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکہ نے میرجعفراورمیر صادق کو ساتھ ملا کرسازش کی، سازش کر کے منتخب حکومت کو گرایا گیا، امریکی سازش کے تحت چوروں اورڈاکوؤں کو ہم پرمسلط کیا گیا، جوتے پالش کرنے والے کو سربراہ بنا دیا گیا، میرے خلاف 15 ایف آئی آرز کاٹ چکے ہیں، آصف زرداری 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، دھاندلی کے باوجود ان کو شکست ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ضمنی الیکشن کے بعد جب فیصلہ آئے گا تو حمزہ شہباز کو جانا ہو گا، دنیا میں ایسے ملک بھی  ہیں جہاں وسائل ہونے کے باوجود غریب ہیں، سائیکل چور اوربھینس چور جیل چلے جاتے ہیں، بڑے چوروں کو سزا نہیں ملتی، ملک کے اربوں روپے چوری کرنے والوں کو این آر او دیا جاتا ہے، ہمارے ملک کا ایک حصہ بنگلہ دیش بن گیا۔

انہوں نے کہا  کہ آصف زرداری اور نواز شریف 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، فضل الرحمان اسلام کی بات کرتے ہیں لیکن اپنا ضمیر ڈیزل پرمٹ پر بیچتے ہیں، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، ضمنی الیکشن میں ایک ، ایک لوٹے کو شکست دیں گے۔

عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ڈاکوؤں کو بٹھانے سے معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے،ہم وہ لوگ ہیں جو امریکہ کی غلامی کبھی تسلیم نہیں کریں گے، زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کے پیسے باہر پڑے ہیں، مغربی شہروں میں ان کے بڑے بڑے محلات ہیں، یہ اپنے پیسوں کے غلام ہیں، یہ کبھی بھی اس ملک کے مفادات کیلئے کھڑے نہیں ہوں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکی جنگ میں شرکت کر کے 80 ہزار پاکستانی قربان کیے، جنگ کسی اور کی لڑ رہے ہیں اور قربانی پاکستانی دے رہے ہیں، قبائلی علاقوں میں تباہی مچی، 35 لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی،امریکی ڈرون حملوں کی انہوں نے کبھی مذمت تک نہیں کی۔

قبل ازیں جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ نیوٹرلز سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہو، کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کی نیوٹرلز کے ساتھ  کوئی لڑائی نہیں اور وہ  اپنی فوج کے ساتھ نہیں لڑنا چاہتے، لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں ، چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا، ملکی معیشت کو تباہ کرنے والوں نے 1100 ارب روپے کا این آر او لیا ،حکومت اگر مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں تو کر لے ، میں نہیں ڈرتا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت میں تھےتومختلف چھوٹی جماعتیں بلیک میل کرتی رہیں ،عثمان بزدار کے سوا باقی امیدوار ایک دوسرے کے نام پر بطور وزیر اعلیٰ مطمئن نہیں تھے ،علیم خان اور پرویز الہیٰ بطور وزیر اعلیٰ ایک دوسرے کے نام سے راضی نہیں تھے۔

Advertisement
یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا، وزارتِ داخلہ کی تصدیق

یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا، وزارتِ داخلہ کی تصدیق

  • ایک دن قبل
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا الوداعی خطاب، افواج کی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی پر زور

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا الوداعی خطاب، افواج کی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی پر زور

  • ایک دن قبل
سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مزید کرپشن مقدمات میں 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مزید کرپشن مقدمات میں 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی

  • 20 گھنٹے قبل
سہ ملکی سیریز: سری لنکا  سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

سہ ملکی سیریز: سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

  • 19 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح ، آکسفورڈ یونین مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر فرار

پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح ، آکسفورڈ یونین مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر فرار

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا،وزیراعظم

پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا،وزیراعظم

  • ایک دن قبل
لیگی رہنما اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس

لیگی رہنما اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس

  • 19 گھنٹے قبل
کسی قیدی کو اتنی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ملی جتنی بانی پی ٹی آئی کو دی گئی ، طلال چوہدری

کسی قیدی کو اتنی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ملی جتنی بانی پی ٹی آئی کو دی گئی ، طلال چوہدری

  • 21 گھنٹے قبل
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کا بھاؤ کیا رہا؟

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کا بھاؤ کیا رہا؟

  • ایک دن قبل
 صارفین کی اجازت کے بغیر واٹس ایپ میں اے آئی شامل کرنے کا الزام میں میٹا کیخلاف تحقیقات شروع

 صارفین کی اجازت کے بغیر واٹس ایپ میں اے آئی شامل کرنے کا الزام میں میٹا کیخلاف تحقیقات شروع

  • 21 گھنٹے قبل
ادویات کی نگرانی کیلئے کمپٹیشن کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان معاہدہ طے

ادویات کی نگرانی کیلئے کمپٹیشن کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان معاہدہ طے

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement