Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مخلوق کی خدمت کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 9th 2022, 1:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی برسی پر خراج عقیدت

تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر آفس کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی برسی پر انہیں خراج خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے مخلوق کی خدمت کرکے اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کی، اللہ تعالیٰ ان پر انسانیت کے اس بے لوث خدمت پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ عبدالستار ایدھی فخر پاکستان ہیں جنہوں نے تمام عمر انسانیت کی پرخلوص خدمت میں گزار دی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی نے یتیموں اور بے سہاروں کی سرپرستی کر کے انہیں معاشرے میں بے آسرا ہونے سے بچایا، مرحوم اور مرحومہ بلقیس ایدھی کا خدمت خلق کا مشن جاری ہے جو ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے.

Advertisement
Advertisement