Advertisement
پاکستان

17 جولائی کو چوروں اورامریکی غلاموں کو ہرانا ہے: عمران خان

جھنگ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، میرجعفر اور میرصادق نے لوٹوں کوخرید کر ہماری حکومت گرائی، امریکہ پاکستان میں اپنےغلام چاہتا ہے جو اس کی خدمت کریں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 14th 2022, 4:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
17 جولائی کو چوروں اورامریکی غلاموں کو ہرانا ہے: عمران خان

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام جھنگ سٹی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی جلسے میں اتنی بڑی تعداد میں خواتین کو نہیں دیکھا، ہمارے سامنے پاکستان آزاد اورآزاد ہو رہا ہے، زرداری اور شریف خاندان 30 سال سے اس ملک کو لوٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چور 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، امریکہ نےہمارے ملک میں 400 ڈرون حملے کیے جن میں معصوم لوگ مرتے رہے لیکن یہ مذمت تک نہیں کرسکے، زرداری اورنوازشریف ڈرون حملوں کا صرف تماشہ کرتے رہے، رات کے وقت کالی عینکیں پہننے والے نے کراچی کو تباہ کیا، آجکل لندن میں بیٹھا ہے، کیا برطانیہ ہمیں اجازت دے گا کہ ہم ڈرون کے ذریعے اس کو لندن میں ماردیں؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے پیسے باہرپڑے ہیں اس لیے امریکہ کے خلاف نہیں بول سکتے، جس طرح آج روسیوں کے پیسے ضبط ہو رہے ہیں ان کو بھی اپنے پیسوں کا خوف ہے، یہ خوددار اور غیرت مند قوم ہے، قوم تو 75 سال سے محنت کررہی ہے، چوری تم اور تمہارا بھائی کر رہا ہے، زرداری اورآپ کے بیٹے چوری کر رہے ہیں،
بھیک آپ مانگ رہے ہیں اور ذلیل قوم کو کر رہے ہیں۔

شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ نے اس کو الیکشن نہیں سمجھنا یہ اس ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جہاد ہے، یہ صرف دھاندلی کر کے ہی الیکشن جیت سکتے ہیں، آپ سب نے پولنگ اسٹیشز پر پہرہ دینا ہے اور ہم نے ان کو ہرانا ہے، ہمیں پتہ ہے الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ہے، مسٹرایکس کو حکم ملا ہے کہ ان کو الیکشن جتوانا ہے لیکن 17 جولائی کو چوروں اورامریکی غلاموں کو ہرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی پنجاب میں تمام ترقی صرف اشتہاروں میں تھی، نادان یہ سمجھ بیٹھے کہ شہبازشریف آئے گا توملک کوتبدیل کردے گا، شہبازشریف نے واقعی ملک کو تبدیل کردیا، مہنگائی کوکہاں پہنچا دیا،لوٹے کو کرپشن پروزارت سے ہٹایا گیا تھا، آپ نے ان کو جیتنے نہیں دینا، سزا یافتہ خاتون کوعوام کے ٹیکس کے پیسوں پر وزیراعظم کا پروکوٹول مل رہا ہے، آتے ہی انہوں نے 1100 ارب روپے نیب ترمیم کر کے معاف کروائے، وہ لوگ جن کو جیلوں میں ہونا چاہئے تھا وہ آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں، 16 ارب روپے کے کیسز میں شہباز شریف اور حمزہ بچ ہی نہیں سکتے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چھوٹے چوروں کو جیلوں میں ڈال دیتے ہیں، جو لوگ اس ملک کو لوٹتے ہیں ان کو ہم بڑے بڑے عہدوں پر بٹھاتے ہیں، جن کو سزا ملنی تھی وہ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ بنا بیٹھا ہے، الیکشن میں دھاندلی کر کے ان کو ہم پر پھر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سری لنکا میں بھی ایک خاندان بیٹھا چوری کر رہا تھا، ہمارے بھی 2 خاندان ہیں جو 32 سال سے اقتدار میں بیٹھے ہیںِ، انہیں لانے والے سری لنکا کے مناظر دیکھ لیں، سری لنکا میں وزیراعظم کے گھر کو آگ لگا دی گئی، صدر باہر بھاگ گیا، جو بھی اوپر بیٹھ کر سب کر رہے ہیں وہ سری لنکا کے حالات دیکھ لیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کرے گی، میں کسی صورت ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا، 26 سال پہلے میں نے ان دو چور خاندانوں کے خلاف جہاد شروع کیا تھا، انہوں نے ڈیزل 130 اور پیٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر بڑھائی، شہباز شریف اپنے آپ کو خادم اعلیٰ کہتے ہیں، اب پیٹرول اورڈیزل کی قیمت نیچے کریں نا، انہوں نے پاکستان میں تاریخی مہنگائی کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم ہیلتھ انشورنس لے آئے، ہم نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ہر خاندان کو تحفظ دیا، ہم کامیاب پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے قرضے لے کر آئے، آج ہماری معیشت نیچے، ٹیکسٹائل انڈسڑیز بند ہونا شروع ہوگئی ہے، سازش کے تحت ان چوروں کو لے کرآنے والوں کو ملک کی تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اٹھارہ ہزاری جھنگ میں بھی منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسا پھینٹا لگانا ہے کہ یہ لوگ یاد رکھیں ، یہ جو دوخاندان پچھلے 35 سال سے پاکستان پر مسلط ہے، مجھے افسوس ہے کہ انہوں نے ای وی ایم نہیں آنے دی، سندھ میں دھاندلی پرچیف الیکشن کمشنرمیں اخلاقی جرات ہوتی تومستعفی ہوجاتا، سندھ کا الیکشن کمشنر سندھ حکومت کا ملازم ہے، ان کے اتحادیوں نے بھی کہا سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال سے سینیٹ کے الیکشن پر پیسہ چلتا رہا، یوسف رضا گیلانی کا بیٹا ووٹ خریدتے ہوئے پکڑا گیا، موٹروے پر مجھے آج سزا یافتہ خاتون کی تصویرنظر آئی، سزا یافتہ خاتوں کے ساتھ سزا یافتہ بھگوڑے کی تصویر بھی نظر آئی، 1970 کے بعد جو بھی الیکشن ہوا اس میں دھاندلی ہوئی، بدقسمتی سے ملک میں ایمانداری سے چلنے نہیں دیا جاتا، سندھ میں ایک ہی خاندان حکمرانی کر رہا ہے، سری لنکا میں بھی ایک ہی خاندان حکمرانی کر رہا تھا، سری لنکا کے پاس آج تیل خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بیروت میں 70 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

چیئرمین ںے کہا کہ یہ جنگ عمران خان کی نہیں حقیقی آزادی کی جنگ ہے، مہنگائی آسمانوں پر اور معیشت زمین پر ہے، جو پیسہ آتا ہے وہ آپ کے لندن میں بڑے بڑے محلات میں چلا جاتا ہے، یہاں سے لوگ باہر جا کر محنت کرتے ہیں اور پاکستان پیسہ بھیجتے ہیں، یہ ڈاکو یہاں سے چوری کر کے ملک سے پیسہ باہر بھیج دیتے ہیں، یہ پھر کہتے ہیں کہ ہم مانگنے نہیں آئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارا ادھر جو نمائندہ تھا وہ لوٹا ہوگیا تھا، سارے نوجوان اور بچے بھی جانتے ہیں کہ لوٹا کیا ہوتا ہے؟ لوٹا وہ ہوتا ہے جو اپنا ضمیر کا سودا کرتا ہے، پاکستانی قوم غیرت مند ہے، مسلمان کے ضمیر کی کوئی قیمت نہیں ہوتی کیونکہ ہم سچ پر کھڑے ہوتے ہیں، ہمارا ملک آج ایک عظیم ملک نہیں بن سکا، لوٹے ملک کے ساتھ غداری کرتے ہیں، لوٹے وہ ہیں جو پیسے لے کر ان حلقے کے لوگوں کے ووٹ بیچتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکی سازش کا حصہ بن کر ایک منتخب حکومت گرائی گئی، پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کیا گیا، 17 جولائی کے الیکشن سے ہمارے ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا، آپ نے گھر گھر جا کر لوگوں کو ان لوٹوں کے خلاف نکالنا ہے، خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر یہ دھاندلی کرتے ہیں، ن لیگ کی دھاندلی روکنے کیلئے ہمارے پولنگ اینجٹس تیاری کر رہے ہیں، ن لیگ کا مطلب نواز شریف کی لیگ، نواز شریف نے کبھی بھی ایمانداری سے کوئی کام نہیں کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جو پیسے انہوں نے بنائے ہیں وہ کرپشن سے بنائے ہیں، سرکاری بینکوں سے پیسے لے کر فیکٹریاں بنائی گئیں،ہمارا مقابلہ شریف خاندان اور لوٹوں سے ہے، چیف الیکشن کمشنر حمزہ اور مریم نواز سے ملتے رہے، لاہور میں مسٹر ایکس بیٹھا ہوا ہے، مسٹر ایکس نے مسٹر وائی کو ملتان میں بھیجا ہے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اتوار کو جب رزلٹ آئے گا تو جشن منانے آپ کے پاس آؤں گا، میں نے بڑی کوشش کی کہ ای وی ایم کوپاکستان میں لایا جائے، انہوں نے ای وی ایم کی پوری مخالفت کی، چیف الیکشن کمشنر بھی ان کے ساتھ مل گئے اور ای وی ایم کی مخالفت کی، ہمارا سارا وقت ان کی دھاندلی کیسے روکنی ہے؟ اس پر لگ رہا ہے۔

Advertisement
عمر ایوب اور شبلی فراز نے  نااہل قرار دئیے جانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

عمر ایوب اور شبلی فراز نے نااہل قرار دئیے جانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

  • 5 hours ago
طالبان حکومت کا پاکستانی بائیکرز کا پرتپاک خیرمقدم، کابل میں خصوصی تقریب

طالبان حکومت کا پاکستانی بائیکرز کا پرتپاک خیرمقدم، کابل میں خصوصی تقریب

  • 2 hours ago
پی سی بی کاخواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

پی سی بی کاخواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

  • 7 hours ago
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ   جاری ، پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم،حسن نواز، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی شاندار چھلانگ

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ، پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم،حسن نواز، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی شاندار چھلانگ

  • 2 hours ago
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

  • 4 hours ago
پشاور ہائی کورٹ سے زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ سے زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

  • 2 hours ago
سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس (ر) میاں اللہ نواز انتقال کر گئے

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس (ر) میاں اللہ نواز انتقال کر گئے

  • 5 hours ago
اعظم نذیر تارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی نئی پیشکش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل

اعظم نذیر تارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی نئی پیشکش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل

  • 2 hours ago
امریکا جانے کے خواہشمند  افراد  کیلئے نئی ویزا شرط کا اعلان

امریکا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے نئی ویزا شرط کا اعلان

  • 4 hours ago
گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خبریں زیر گردش، دلہا کون؟

گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خبریں زیر گردش، دلہا کون؟

  • 5 hours ago
علیمہ خان کا دعویٰ: پولیس والے خود کہہ رہے تھے کہ وہ بانی کے ساتھ ہیں

علیمہ خان کا دعویٰ: پولیس والے خود کہہ رہے تھے کہ وہ بانی کے ساتھ ہیں

  • 33 minutes ago
صحافیوں پر پر تشدد واقعات کی غیر مشروط معذرت کر تاہوں ، عطاتاررڑ

صحافیوں پر پر تشدد واقعات کی غیر مشروط معذرت کر تاہوں ، عطاتاررڑ

  • 12 minutes ago
Advertisement