سپریم کورٹ فیصلہ: آرٹیکل 6 پر کارروائی شروع، کابینہ اجازت دے تو عمران خان کو گرفتار کر لوں گا، وزیر داخلہ
حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ریفرنس بنتا ہے، اسپیکر عمران خان کیخلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجیں اور وہ عمران خان کو ڈی سیٹ کرے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے اضافی نوٹ میں آئینی کی خلاف ورزی پر تفصیلی بیان جاری کیا گیا ہے، یہ واضح کیا گیا ہے کہ صدر، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین میں خیانت کی ہے۔ نہ صرف خیانت بلکہ ملک کے آئین کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس خیانت کی سزا آئین کے آرٹیکل 5 اور 6 میں درج ہے، ایوان صدر میں بیٹھے شخص کو آئین اور اس فیصلے کی پاسداری کرنی چاہیے اورمستعفی ہونا چاہیے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد عمران نیازی کی سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے،عمران خان نے اقتدار کو بچانے کے لیے قوم اور آئین کے ساتھ فراڈ کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو میں گرفتار کرنے کے لئے تیار ہوں جس کے لیے کابینہ کو درخواست کی ہے، کابینہ کو اس پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ شیخ رشید کو لانگ مارچ میں ہی گرفتار کرنے کا ارادہ تھا،لیکن وہ ہتھے نہیں چڑھ سکا۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل





