اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں اپنے بھائی چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلی ٰ کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ، چوہدری شجاعت حسین نے اہم بیان میں کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی ہی وزارتِ اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اُس کا حق ہے، ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں. ان کا اشارہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت کی طرف تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اور چوہدری شجاعت کے کزن پرویز الٰہی کو حکومت بنانے کے لیے پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔
سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے، جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔
چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں، اس فکر میں نہ پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچے دکھانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات ہوں، فوری انتخابات سے مراد فوری ہیں مہینوں میں نہیں۔
دوسری جانب آصف علی زرداری آج مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت سے پھر ملاقات کریں گے۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 19 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 28 منٹ قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 21 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل


