پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ میزائل جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایونکس سے لیس ہے اور پرواز کے دوران اپنا راستہ اور سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے


ویب ڈیسک: پاک فوج نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل 'فتح ٹو' توسیع شدہ رینج (ای آر) کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ میزائل جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایونکس سے لیس ہے اور پرواز کے دوران اپنا راستہ اور سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ میزائل دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو باآسانی ناکام بنا سکتا ہے اور انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس میزائل کی رینج میں اضافے سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی اور دور دراز اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا، اس موقع پر کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور اعلیٰ تکنیکی مہارت کو سراہا۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 7 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 21 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

