خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان کی ریاست کے اتحاد، سلامتی اور فلاح و بہبود کیلئے وفاقی کابینہ میں تفصیلی غور و خوض کے بعد یہ اختیار استعمال کیا گیا ہے


اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے۔
انہوں نے یہ بات وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو خیبر پختونخوا میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔
وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان کی ریاست کے اتحاد، سلامتی اور فلاح و بہبود کیلئے وفاقی کابینہ میں تفصیلی غور و خوض کے بعد یہ اختیار استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی منتخب حکومتیں اس آئینی اختیار کو استعمال کر چکی ہیں۔
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے پی ٹی آئی اور خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ رابطے کی کئی کوششیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں اور وہ صرف دہشت گردی کے خلاف متفقہ پالیسی چاہتی ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت سیاسی اور دہشت گردی کے جرائم کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے تیار نہیں تھی اور نہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر آمادہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی تھی اور انہیں حملے کرنے میں مدد اور سہولت فراہم کر رہی تھی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب شہریوں کے تحفظ کی ذمہ دار حکومت دہشت گردوں کی حمایت شروع کر دے تو ریاست کے پاس اپنے آئینی اختیارات استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 4 hours ago

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 7 hours ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 3 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 2 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 3 hours ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 2 days ago

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 2 days ago

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 7 hours ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 4 hours ago





