لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔


تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل جم کر برسے ، بارش سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔
بارش اور ٹھنڈی ہوا چلنے کے باعث جہاں گرمی حبس میں نمایاں کمی ہوئی ہے وہیں شہر کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ۔
لاہور کے علاقے گرین ٹاون، ٹاون شپ ملتان روڈ، مال روڈ، شملہ پہاڑی ، گڑھی شاہو، فیروزپور روڈ ، سبزہ زار سمن آباد بند روڈ کے علاقوں میں بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 179 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
لاہور کے گردونواح قصور ، شیخوپورہ ، مرید کے اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کہیں کم اور کہیں تیز بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وقفہ وقفہ سے بارش جاری رہے گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ ذیادہ سے ذیادہ 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز بارش متوقع ہے ۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 6 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 7 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 12 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 12 hours ago



