کوئٹہ: بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا،جاں بحق افراد کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ، پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے اب تک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔


صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 90 افراد جاں بحق جبکہ 62 زخمی ہوچکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 6افراد بارشوں کی نذر ہوگئے ، جاں بحق ہونیوالوں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 28 خواتین، 38مرد اور 11 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار ، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی، مجموعی طور پر صوبے بھر میں 3128 مکانات منہدم ہوئےہیں ۔
بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 4 قومی شاہراؤں اور 9 پلوں سمیت چمن، ڈیرہ بگٹی، پشین، تربت اور قلعہ عبداللہ میں 7 ڈیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
بلوچستان میں مون سون کی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں پیٹ اور آنتوں کی بیماریوں سے 2 ہفتوں کے دوران اب تک 11 افراد جاں بحق جبکہ 3 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان حکومت نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے پیش نظر صوبے کے 10 اضلاع کو آفت زدہ علاقے قرار دیا ہے ۔ مشرقی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ شہریوں کو بارش میں بلوچستان پنجاب بارڈر شاہراہ استعمال کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک گھنٹہ قبل


