راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین، یورپی یونین کے سفیروں اور کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان ملاقاتوں میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سی پیک پر پیشرفت اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
چینی سفیر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے انسداد کورونا کیلئے چین کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین سفیر، کینیڈین ہائی کمشنر اور ڈنمارک کی سفیر نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غیر ملکی سفیروں نے خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ پاکستان سے سفارتی سطح پر تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی مفاد پر مبنی تعلقات اور تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- چند سیکنڈ قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 22 منٹ قبل



