اسلام آباد : سورج نے تیور دکھانا شروع کردیے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں وقت سے پہلے شدید گرمی کی لہر آنے کی پیش گوئی ، سندھ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں ہیٹ ویو کاالرٹ جاری کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں وقت سے پہلے شدید گرمی کی لہر آنے کی پیش گوئی کردی گئی ، سندھ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں ہیٹ ویو کاالرٹ جاری کردیا گیا، منگل سے ہفتے تک درجہ حرارت میں چار سے چھ سینٹی گریڈتک اضافہ ہوسکتا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی پارہ 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سخت گرمی ، لو چلنے کی وارننگ بھی دیدی ۔ سندھ اور بلوچستان میں گرد آلودہوائیں چلنے کا بھی خدشہ ظاہر کردیا۔کراچی والے بھی ہوشیار ہوجائیں گرمی کی لہر چندروزتک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ،محکمہ موسمیات نے نیم پہاڑی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہرکیاہے۔
این ڈی ایم اے کا کہناہےکہ ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ہیٹ ویو سینٹرز قائم کیے جائیں،۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 15 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 17 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 14 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 15 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل





