جی این این سوشل

پاکستان

اب بغیر ماسک مسافر کو ایئر پورٹ پر بھاری جرمانہ ہوگا

لاہور : اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر اب احتیاط کریں کیوںکہ کرونا وبا ایس او پیز پرعمل نہ کر نے پر ایئر پورٹ پر بھی جرمانے ہوں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اب بغیر ماسک مسافر کو ایئر پورٹ پر بھاری جرمانہ ہوگا
اب بغیر ماسک مسافر کو ایئر پورٹ پر بھاری جرمانہ ہوگا

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے وار تیز سے تیز تر ہوتے جا رہے ہیں جس کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی، علامہ اقبال اور ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔کسی بھی مسافر یا عملے نے ماسک استعمال نہیں کیا تو 1 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، این سی او سی کی ہدایات پر مسافروں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل در آمد کرایا جا رہا ہے۔

سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان ایئر پورٹ مبارک شاہ کے مطابق ملتان ایئر پورٹ پر ماسک نہ لگانے والے مسافر اور عملے کے افراد کے خلاف کارروائی ہوگی، داخلہ بھی ممنوع ہوگا۔

لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر اسپیشل کرونا ٹاسک فورس بھی بنا دی گئی ہے، یہ ٹاسک فورس مسافروں کے سماجی فاصلے اور فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنائے گی۔

لاہور ایئر پورٹ پر مسافروں اور امیگریشن عملے کے مابین سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے کاؤنٹرز پر شیشے لگا دیے گئے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی مکمل طبی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، مسافروں کو اترنے کے بعد جہاز کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

پاکستان

پاکستانی طلبہ پر تشددکا معاملہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج کرغزستان روانہ ہوں گے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی طلبہ پر تشددکا معاملہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج کرغزستان روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف نےنائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بشکیک، کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ  وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔دونوں وزراء آج خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔

نائب وزیرِ اعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلباء کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز مسلسل صورت حال کا جائزہ لیتے رہے اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطے میں رہے جب کہ صورت حال تسلی بخش ہونے کے باوجود پاکستانی طلبہ کو ضروری تعاون اور سہولت کی فراہمی کے لیے یہ وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور: آج حج کیلئے روانہ ہونے والاشخص ڈکیتی مزاحمت پر قتل

شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لارہا تھا،پولیس ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: آج حج کیلئے روانہ ہونے والاشخص ڈکیتی مزاحمت پر قتل

لاہور کے علاقے نجف کالونی میں ڈاکوؤں نے حج کیلئے سعودی عرب جانےوالے عازمین حج کو گولی مار کر قتل کر دیاجبکہ اس واقعے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لارہا تھا، جب شعیب گھر واپس پہنچا تو ڈاکوئوں نے اسے روک کر پیسے چھیننے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ جب شعیب نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ان پر اور ان کے والد پر فائرنگ کردی جو دروازہ کھولنے کے لیے باہر آئے تھے۔

اس واقع میں شعیب کو ٹانگ اور ان والد کو سینے میں گولی لگی جنہیں فورا قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر ہسپتال پہنچنے پر ان کے والد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے واقعہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بتایاجائے کیا وجہ تھی ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا، نواز شریف

پارٹی کے بہترین ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائےگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بتایاجائے کیا وجہ تھی  ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993 میں ہماری حکومت کا تختہ الٹا گیا تھا، جنہوں نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائد نوازشریف نے کہا کہ آپ سب کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں، پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ مسلم لیگ (ن) کا ستون ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ پارٹی کے بہترین ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائےگئے، مشکل حالات میں مسلم لیگ (ن) نے بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے مقدمات چلائےگئے، مرحومہ کلثوم نواز کی جدوجہد تاریخی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993میں ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا؟ ہماری حکومت جاری رہتی تو ہمارا ملک دنیا میں ایک مقام حاصل کرچکا ہوتا، میرے دور اقتدار میں ہی موٹرویز بننا شروع ہوگئی تھیں، سب جانتے ہیں موٹرویز نے ملکی معیشت میں کتنا اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سازش کےبعد پاکستان میں دھرنے شروع کردیئےگئے، مجھے سمجھ نہیں آئی انہوں نے کیوں دھرنے شروع کیے، سمجھ نہیں آئی ان کو کہاں سے اشارہ ملا، آپ بتاتے توسہی ہم دھرنے شروع کرنے لگےہیں، مجھے کہا تعاون کریں گے اوریہاں ڈی چوک میں دھرنے شروع کردیئے، میں نے کابینہ سےکہا تھا ان کو مت چھیڑنا۔

قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ کچھ ارکان نے کہا ان پر لاٹھی چارج ہوناچاہیے، لاٹھی چارج کے بغیر کام ٹھیک ہوگیا، چینی صدرپاکستان آرہےتھےاورباربار منسوخی کا کہا جارہاتھا، ہمیں چینی صدرکودھرنوں میں بلانے میں مشکل آرہی تھی، چینی صدر پاکستان آئے اور سی پیک کا معاہدہ ہوا، چینی صدرنے خودکہا سی پیک آپ کیلئے چین کی طرف سےتحفہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll