کورونا وائرس : دنیا بھر میں 12 کروڑ 88لاکھ سے زائد کیسز ، اموات 28لاکھ سے متجاوز
واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ88 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ 15 ہزار 991افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 64 ہزار138تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ10 لاکھ97 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آگیا ہے، برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 24ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 17 ہزار 936 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے، بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 62 ہزار 502 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ تین دنوں کے مقابلے میں کمی کے باوجود 56ہزار 211 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں اب تک 45لاکھ 85ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 95ہزار 337افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ روس میں 45 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 98 ہزار442 ہے۔ برطانیہ میں 43 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 670 اموات ہوچکی ہیں ۔ اٹلی میں بھی 35 لاکھ 61ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ8 ہزار879 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین 32 لاکھ 75 ہزار 819افراد متاثر اور 75 ہزار 305 اموات ہوئی ہیں۔
ترکی میں ایک بار پھر کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 37303 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ نومبر 2020 کے بعد یہ ایک ہی دن میں پیش آنے والے سب سے زیادہ کیس ہیں۔ سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 663 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزارسے زائد ہے۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ39لاکھ 23 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ20لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا، 11 مارچ 2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 21 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 18 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل







