Advertisement
پاکستان

چینی سکینڈل : جہانگیر ترین اور انکے خاندان کیخلاف دو مزید مقدمات درج

لاہور :ایف آئی اے نے چینی سکینڈل میں پی ٹی آئی رہنما ، جے ڈی ڈبلیو کے سی ای او جہانگیر ترین ، علی ترین اوران کے خاندان کے دیگر افراد کیخلاف دو مزید مقدمات درج کر لیے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Apr 1st 2021, 3:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات  کے مطابق ایف آئی اے تحریک انصاف کے رہنما  جہانگیر ترین اوران کے بیٹے  علی ترین پر پہلے بھی مقدمہ درج کرچکا ہے،  ایف آئی اے نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ  اور منی لانڈرنگ پر جہانگیر ترین اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کیا۔ دائر ایف آئی آر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی ،خوردبرداوردھوکادہی کاالزام لگایا گیاہے ۔ مقدمہ میں سابق سیکرٹری ایگری کلچر رانا نسیم کو  بھی شامل  کیا گیا ہے ۔ایف آئی اے کے مطابق  رانا نسیم ہی اصل میں شوگر مل مافیا کی سرپرستی کرتے رہے ہیں۔  جہانگیر ترین نے اپنے داماد کی کاغذ بنانے والی بند فیکٹری میں جے ڈی ڈبلیو کمپنی سے سوا تین ارب منتقل کیے۔ بند فیکٹری میں منتقل ہونے والی رقم بعد ازاں فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔ جہانگیر ترین کی فیکٹری میں 26 فیصد پبلک شئیر ہولڈرز ہیں۔  دوسرے مقدمہ میں جہانگیر ترین ، انکے بیٹے علی ترین اور دو بیٹیوں کے نام بھی شامل ہیں ۔ اس سے قبل جہانگیر ترین کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں ایف آئی اے نے 7 اعشاریہ 4 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کر کے رقم برطانیہ منتقل کرنے اور وہاں جائیدادیں خرید نے کا الزام عائد کیا تھا۔

جہانگیر ترین  کا ردعمل :

دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے الزامات کو بےبنیاد اور من گھڑت  قرار دے دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین  نے مبینہ فراڈ اور منی لانڈرنگ مقدمات   پر ردعمل دیتے ہوئے   کہا ہے کہ میرے اور میرے بچوں پر غلط ایف آئی آرز درج کی گئیں،  تمام شیئرز قانونی، کھاتے قانون کے مطابق منتقل کیے گئے۔  بیرون ملک منتقل کی گئی رقم پر ٹیکس ادا کیا گیا  ہے ۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ نجی آڈٹ فرم میری کمپنیوں کے اکاؤنٹس کو پہلے ہی درست قرار دے چکی ہے۔ایف آئی اے کو تمام کاغذات مہیا کرچکا ہوں،  مالی امور پر ہر طرح سے کلین ہوں ۔ ان کاکہنا تھا کہ مقدمے کا اندارج افسوسناک ہے، حقائق کو نظر انداز کیا گیا، بیٹے علی ترین کے تمام اثاثے قانونی ذرائع سے بنائے گئے،  میرے بیٹے کے پاس اثاثوں کی مکمل منی ٹریل موجود ہے،  جے ڈی ڈبلیو کی فاروقی پلپ ملز میں سرمایہ کاری ایک حقیقی کاروباری ٹرانزیکشن تھی،  یہ کمپنی کی دوسری کمپنی میں سرمایہ کاری تھی ،ایف آئی اے کا الزام بھونڈا ہے۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ  قانون کا احترام کرتا ہوں ، تحقیقات کے دوران تعاون کیا گیا،  میرے اور خاندان کے تمام اثاثے ڈکلیر ہیں۔

Advertisement
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 16 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 21 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 3 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 17 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 20 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
Advertisement