اسلام آباد: وزیر اعظم کی زر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا،اجلاس میں مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ماسک کے استعمال کے لیے ملک گیرمہم چلانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کااجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اجلاس میں مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ماسک کے استعمال کے لیے ملک گیرمہم چلانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے۔کرونا کی تیسری لہر بہت شدید ہے ۔ہم لاک ڈاون کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔وزیراعظم نے ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کووڈ کے حساب سے ہم اُسی جگہ پر ہیں جہاں پچھلے سال تھے۔ گزشتہ برس بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی تھی جس سے کسی حد تک کورونا پر قابو پایا جاسکا ۔ 2 ہفتے کے لیے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔ اس سے لوگوں کی آمد و رفت رُک جائے گی اور کورونا کی تیسری لہر پر تداک ممکن ہوسکے گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید78 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار434ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 50ہزار 397ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 67ہزار 957کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح10.8فیصدرہی ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ20ہزار 392ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار365افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65ہزار 433ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 497 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد87 ہزار 055ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2342افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار557کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 207 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 57 ہزار 833جبکہ اموات کی تعداد568 تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 024افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار663ہوچکی ہے جبکہ352 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 2848افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک6لاکھ03ہزار126مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکے43ہزار965ٹیسٹ کیےگئے ہیں ۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 12 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 9 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 12 گھنٹے قبل



