پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کی دو درخواستیں مسترد کردیں
اسلام آباد : پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں سکرونٹی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کی دو درخواستیں مسترد کردیں ۔ سکروٹنی کمیٹی نے 8 اپریل کو فریقین کو دوبارہ طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا،سکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کی زیر التوا درخواستوں کو نمٹا دیا، سکروٹنی کمیٹی نے اجلاس میں اکبر ایس بابر کی دو درخواستیں مسترد کر دیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری مالیات سراج احمد خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی درخواست مسترد کر دی، سکروٹنی کمیٹی نے یو اے ای کے چار ملازمین کے بینک تفصیلات سے متعلق بھی درخواست مسترد کر دی۔
درخواستگزار اکبر ایس بابر اور پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور سکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوئے تھے،سکروٹنی کمیٹی نے 8 اپریل کو فریقین کو دوبارہ طلب کر لیا۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں سکرونٹی کمیٹی کی پیش رفت رپورٹ جی این این نے حاصل کرلی، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اکبر ایس بابر نے اپنا کیس شواہد کیساتھ ثابت کرنا ہے،پی ٹی آئی کی مخالفت سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، الیکشن کمیشن اکبر بابر کو دستاویزات نہ دینے کا فیصلہ دے چکا ہے، کمیشن چاہے تو اپنا حکم برقرار رکھے یا اس میں ترمیم کردے، کمیٹی ٹی او آرز میں کہیں نہیں لکھا کہ دستاویزات اکبر بابر کو دی جائیں، کمیٹی نے اکبر بابر اور وکلاء کو دستاویزات دیکھنے کیلئے دیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ایک صفحہ پر گھنٹوں لگنے سے سکروٹنی کا عمل سست روی کا شکار ہوا، اکبر بابر چاہتے ہیں ہر ٹرانزیکشن کی تصدیق انکے سامنے کی جائے، ہر ٹرانزیکشن پر اکبر بابر اعتراض کرتے رہے تو سکروٹنی میں کئی ماہ لگیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 10 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 10 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
