اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے، ہم نے اپنا دیکھا نہ پرایا،بلاتفریق احتساب کیا۔ عوام کیلئے مافیا کے سامنے کھڑا ہوں، کھڑا رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالا میں میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، حکومت کی میڈیا اسٹریٹجی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے، ہم نے اپنا دیکھا نہ پرایا،بلاتفریق احتساب کیا، عوام کیلئے مافیا کے سامنے کھڑا ہوں، کھڑا رہوں گا۔ ماضی کی حکومتوں کی کرپشن مہنگائی کی وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سٹے باز، قبضہ اور شوگر مافیا نے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی، عالمی سرمایہ کاروں نے یورو بانڈز میں اعتماد کا اظہار کیا ہے، پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو بھی عوام کے مفاد کو نقصان پہنچائے گا اسے نہیں چھوڑیں گے، اس سال کے آخر تک پورے پنجاب میں صحت کارڈ فراہم کر دیں گے۔کمیشن رپورٹ میں مافیا اور سٹے بازوں کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے مہنگائی کا سامنا ہے، رمضان میں پناہ گاہیں میں سحر اور افطار کا انتظام کیا جائےگا ۔ ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے گی ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رمضان میں ہر چیز کی نگرانی کروں گا۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 5 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 8 گھنٹے قبل



