کورونا وائرس:ملک میں مزید 4 ہزار 974 افراد متاثر، فعال کیسز 53 ہزار سے تجاوز کر گئے
اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے اور ایک دن میں 4 ہزار 974 کیسز رپورٹ جبکہ مزید 98 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے باعث حکام نے ایک مرتبہ پھر سخت پابندیوں کا انتباہ دیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید98 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار530ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 53ہزار 127ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 72ہزار 931کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 9.9فیصدرہی ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ23ہزار 181ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار427افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65ہزار 680ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 502 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد88 ہزار 099ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2363افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار576کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 208 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 58 ہزار 557جبکہ اموات کی تعداد572 تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 033افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار805ہوچکی ہے جبکہ355 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 2148افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک6لاکھ05ہزار274مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکے50ہزار055ٹیسٹ کیےگئے ہیں ۔ ملک کے 631ہسپتالوں میں کورونا کے 3901 مریض زیرعلاج ہیں ۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 18 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 16 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 19 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 13 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 16 گھنٹے قبل



