Advertisement
تفریح

معروف بھارتی اداکارہ کرن کھیر بلڈ کینسر میں مبتلا ہوگئیں

ممبئی : بھارت کی معروف اداکارہ اور سیاستدان کرن کھیر بلڈکینسر میں مبتلا ہوگئیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 2nd 2021, 6:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

68سالہ کرن کھیر اداکاری کے ساتھ  سیاست میں بھی آگے  ہیں اور بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی چندی گڑھ  رکن پارلیمنٹ ہیں۔اداکار انوپم کھیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ اداکارہ کرن کھیر کے ملٹی پل مائیلوما نامی بیماری جو کہ  بلڈ کینسرکی قسم ہے ، مبتلا ہونے کی تصدیق  کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے  کہ کرن کھیرکا علاج جاری ہے ۔وہ بہت مضبوط ہیں اورآپ سب اپنی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں ۔

  بھارتی نشریاتی ادارے  کے مطابق  گزشتہ برس 11 نومبر کواداکارہ ایک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں جس میں ان کا بایاں بازو متاثر ہوا تھا ۔ چندی گڑھ میں پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں طبی معائنے کے بعد انہیں ملٹی پل مائیلوما کی تشخیص ہوئی تھی۔  اداکارہ 4 ماہ کے علاج کے بعد صحت یاب ہورہی ہیں۔

کرن کھیر اب تک کئی کامیاب فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں منگل پانڈے ، رنگ دے بسنتی ، ویر زارا ، دیوداس ، میں ہوں نا ، دوستانہ ، فنا اور ٹوٹل سیاپا جیسی متعدد فلمیں شامل ہیں ۔

Advertisement
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 2 دن قبل
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 2 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 2 دن قبل
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • 3 دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 3 دن قبل
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 دن قبل
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • 3 دن قبل
Advertisement