اسلام آباد: جہانگیر ترین کے جے ڈی ڈبلیو کے بزنس اور فیملی کے 10اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے بزنس اور فیملی اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جے ڈی ڈبلیو کے بزنس اور فیملی کے 10 اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا۔ ایف آئی اے کے مطابق اے ٹی ایف مینگو فارم لودھراں، جے کے ڈائریز کے جہانگیر ترین مالک ہیں۔ علی ترین، رانا نسیم اور جے کے شگر ملز خانیوال کے اکاؤنٹ کا فرانزک ہو گا۔
فیصلہ کیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کی تینوں بیٹیوں، جہانگیر ترین کے اکاؤنٹ اور اے کے ٹی شوگر مل کا اکاؤنٹ بھی فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا۔ جہانگیر ترین گروپ کے سی ای او رانا نسیم آج ایف آئی اے میں پیش ہوں گے۔رانا نسیم کی رہائش گاہ 76 بی ڈیفنس فیز فائیو پر نوٹس موصول کروایا گیا۔ ایف آئی اے نے رانا نسیم کو شوگرملز کے ساتھ ہونیوالے معاہدے کی تفصیلات لانے کا حکم دیا ہے جبکہ فیملی کو بیرون ملک بھیجی رقوم کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
دوسری جانب شوگر ملز کی طرف سے گنے کے کاشتکاروں کو عدم ادائیگیوں کا معاملہ پر شوگر فیکٹریز کنٹرول آرڈیننس ختم ہونے پر کین کمشنر نے ملز مالکان کو عدم ادائیگیوں پر فوجداری کارروائیوں کا عندیہ دے دیا ہے۔ کین کمشنر نے کاشتکاروں سے عدم ادائیگیوں کی شکایات طلب کر لیں۔ کین کمشنر محمد زمان وٹو کا کہنا ہے کہ شوگر فیکٹریز کنٹرول آرڈیننس ختم ہونے کے باوجود شوگر ملز پر کنٹرول ہے، آرڈیننس کے عرصہ کے دوران کسانوں کو واجب الادا ادائیگیاں نہ کرنے پر فوجداری کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شوگر ملز کو آرڈیننس کے عرصہ کے دوران کی ادائیگیاں ہر صورت کرنا ہوں گی، جن کاشتکاروں کے واجبات قابل ادا ہیں، وہ متعلقہ شوگر ملز کیخلاف کین کمشنر یا متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس سے فوری رجوع کریں۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 10 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 20 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 14 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 15 گھنٹے قبل

