Advertisement
پاکستان

سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق وزیرا علیٰ کا بڑا فیصلہ

کراچی : وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر کورونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے متعلق این سی اوسی نے اقدامات نہیں کیے تو ہم اپنے طور پر کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Apr 2nd 2021, 9:30 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں میں نے کہا تھا کہ2ہفتے کیلئے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کریں۔کورونا کی پہلی لہر میں اس لیے محفوظ رہے کہ ہم نے تمام ٹرانسپورٹ بند کردی تھی۔

وزیراعظم کی لاک ڈاؤن پر اپنی سوچ ہے، کل کورونا سے متعلق ٹاسک فورس کی میٹنگ بلائی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ضروری اقدامات نہیں کیے تو ہم اپنے طور پر فیصلے کریں گے، ویکسی نیشن مہم کو مزید تیزکرنے کا کہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8913 نمونوں کی جانچ کی گئی،جس میں مزید 237 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 مریض انتقال کرگئے ۔

انہوں نے بتایا کہ اموات کی مجموعی تعداد 4504 ہوچکی ہے،آج مزید 108 مریض صحتیاب ہوئے ہیں،صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 256384 ہوچکی ہے ۔ اس وقت 5028 مریض زیر علاج ہیں۔

صوبے کے 237 نئے کیسز میں سے 119 کا تعلق کراچی سے ہے،ضلع شرقی 61،ملیر 22،ضلع جنوبی 20، کورنگی 9،  ضلع وسطی 5 اور ضلع غربی میں سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

حیدرآباد اور شہید بے نظیر آباد 20۔20،مٹیاری 7، میرپورخاص، ٹنڈو الہیار اور سجاول 6۔6، جامشورو اور نوشہروفیروز 5۔5، لاڑکانہ، عمرکوٹ اور ٹھٹھہ 4۔4، جیکب آباد اور قمبر3۔3،  گھوٹکی اور خیرپور میں سے2۔2 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چاہتا ہوں ہمیں پتہ چلے کہ درحقیقت کتنی ویکیسن کی ضرورت ہے، ہمیں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بھی ویکسی نیشن کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب تک جتنی بھی ویکسین ملی ہے وہ مفت میں ملی ہے، لاک ڈاﺅن کا اقدام اتنا ہی برا تھا تو وفاق اور باقی صوبوں نے اس پر عمل کیوں کیا؟

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ سے متعلق اجلاس بلایا ہے پہلے بھی کسی آئی جی سے جھگڑا نہیں تھا نہ اب ہے، میری تجاویز این سی اوسی نے نہیں اخبارات نے مسترد کی، افسوس کےساتھ اخبار والوں کو شاید کسی نے فیڈ کیا۔

Advertisement
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 12 hours ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 12 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • a day ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 11 hours ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 8 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 7 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • a day ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 17 hours ago
Advertisement