اسلام آباد: براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پر حکومت نے 5لوگوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ آصف زرداری کےخلاف سوئس مقدمات دوبارہ کھولےجاسکتےہیں۔

براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پر حکومت نے 5لوگوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ براڈشیٹ کی رپورٹ آج جاری کی گئی ہے، براڈشیٹ معاملے پر 5لوگوں کےخلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فوادچودھری کا کہنا تھا کہ عبدالباسط،شاہدبیگ کےخلاف کارروائی کی منظوری دی گئی ہے، احمربلال ،حسن ثاقب،غلام رسول کیخلاف کارروائی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عظمت سعید نے حکومت کو سوئس اکاؤنٹ کا اوریجنل ڈیٹا فراہم کیا ہے، اب سوئس اکاؤنٹ کا اوریجنل اکاؤنٹ حکومت کے پاس موجود ہے، اس ڈیٹا کی بنیاد پر آصف زرداری کے خلاف مقدمات بنائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کی 45 فیصد شوگر پروڈکشن نواز شریف اور زرداری فیملی کے پاس ہے،سٹے کے ذریعے انہوں نے چینی کی قیمتیں بڑھائیں،ان کے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ جن کمپنیز نے تیل کا 20 دن کا سٹاک نہیں رکھا ان کے خلاف کاروائی ہوگی،اوگرا قانون میں تبدیلیاں کی جائیں گی،ڈائریکٹر جنرل آئل اور ملوث آفیسر کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کی کے تجارتی تعلقات کی منظوری نہیں دی گئی ،5اگست 2019کےاقدامات کےخاتمےتک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکتی، ہندوستان کے ساتھ حالات بہتر کرنا چاہتے ہیں لیکن اسکی پہلی شرط کشمیر کے حالات ٹھیک کرنا ہے، ای سی سی نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی تجویز دی تھی، جب تک بھارت مقبوضہ وادی پر قابض ہے تعلقات کی بحالی نہیں ہوسکتی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی سے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پاکستان نے کورونا کی پہلی لہر کا مقابلہ بہت بہتر طریقے سے کیا، 98فیصد پاکستانیوں کو کورونا کی مفت ویکسین ملے گی، پاکستان میں روسی اور چین کی کورونا ویکسین امپورٹ ہوئی،چینی کورونا ویکسین کا صرف ایک ہی ٹیکہ لگایا جاتا ہے، چین کی کورونا ویکسین کے انجکشن کی قیمت 4ہزار225روپے رکھی گئی ہے۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 11 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 10 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 16 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 8 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 11 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 6 hours ago

