سعودی عرب : رمضان المبارک میں عمرے پر جانے کے خواہشمند مسلمانوں کے لیے سعودی حکومت کی طرف سےلوگوں کا کورونا ویکسین لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے اعلان کیاگیا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرے پر آنے والے لوگوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی نہیں ہو گا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ”رمضان المبارک کے دوران عمرے کے لیے آنے والے عازمین کے لیے کورونا ویکسین لازمی نہیں ہو گی مگر حج و عمرہ سے متعلق سروسز مہیا کرنے والے تمام سیکٹرز کے ملازمین کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یادرہے کہ رمضان المبارک ممکنہ طورپر12اپریل سے شروع ہونے جا رہا ہے اور اس سے پہلے تمام متعلقہ شعبوں کے ملازمین کو ویکسین لگوا لی جانی چاہیے۔ جو ورکر کورونا ویکسین نہیں لگوائے گا اسے ہر سات دن بعد اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا اور اس کا رزلٹ دکھانا پڑے گا۔اگر اس کا ٹیسٹ ہر بار منفی آیا تو اسے کام کی اجازت ہو گی۔“
واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 90ہزار ہے اور اب تک 6ہزار 669اموات ہو چکی ہیں۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 3 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 8 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 3 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 hours ago





