ایشیا کپ 2022 میں سپر فور کے دوسرے میچ میں فتح اور ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا ہے۔


شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستانی بولرز ابتدا میں تو بجھے بجھے نظر آئے تاہم پھر افغان بیٹرز کو پاکستانی بولرز نے کھل کر نہ کھیلنے دیا۔ جس کے ساتھ افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بناسکی۔
حضرت اللّٰہ زازئی اور رحمان اللّٰہ گرباز نے ٹیم کو 36 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، تاہم بعد میں پاکستانی بولرز افغان بلے بازوں پر چھاگئے۔
افغان بلے باز جہاں رنز بناتے رہے وہیں وقفے وقفے کے ساتھ وکٹیں بھی گنواتے رہے۔
ابراہیم زادران 37 گیندوں پر 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللّٰہ زازئی نے 21، رحمان اللّٰہ گرباز نے 17، کریم جنت نے 15 اور نجیب اللّٰہ زادران نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔
آخری لمحات میں راشد خان کے ناقابلِ شکست 18 اور عظمت اللّٰہ اورکزئی کے 10 رنز کی بدولت افغان ٹیم 129 کے ہندسے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
اس میچ میں پاکستان کے تمام بولرز ہی وکٹ کا مزہ چھکنے میں کامیاب ہوئے، تاہم حارث رؤف 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شاداب خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور محمد نواز نے ایک ایک افغان کھلاڑی کو آٹ کیا۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
پاکستان کی جیت کی صورت میں افغانستان سمیت بھارت بھی ایشیا کپ میں فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں لگتا ہے کہ بعد میں کچھ اوس پڑے گی اس صورت میں ہدف کا تعاقب بہتر ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈریسنگ روم میں ماحول بہت اچھا ہے اور ٹیم جیت کے توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، تاہم امید ہے کہ ہم اگلی اننگز میں اچھی گیند بازی کرکے حریف کو ٹف ٹائم دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان غلطیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے پُرامید ہیں جو گزشتہ میچز میں کر چکے ہیں۔
پلیئنگ الیون:
پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، شاداب خان، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
افغانستان کی ٹیم کپتان محمد نبی کی قیادت میں حضرت اللّٰہ زازئی، رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، نجیب اللّٰہ زادران، کریم جنت، راشد خان، عظمت اللّٰہ اورکزئی، نوین الحق، مجیب الرحمان اور فضل حق فاروقی پر مشتمل ہے۔

برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، کون سا ملک پہلے نمبر پر ہے؟
- ایک گھنٹہ قبل

حکومتِ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 26 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضہ لیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان شاہینز کا دورہ انگلیڈ کا فاتحانہ آغاز، کاؤنٹی الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست
- 6 گھنٹے قبل

چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وباء پھوٹنے کا خطرہ ، عالمی ادارہ صحت نےخبردار کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی اوباما پر شدید تنقید
- 4 گھنٹے قبل

امریکا اور پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ، جمعہ کو پاکستانی رہنما سے اہم ملاقات
- 5 گھنٹے قبل

کراچی:نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
- 3 گھنٹے قبل

ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر42 پولیس اہلکاروں معطل
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
- 26 منٹ قبل

9 مئی کیسز میں مفروز حماد اظہر والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں
- 4 گھنٹے قبل