ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ بکنگھم پیلس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈاکٹروں کو ملکہ ایلزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے۔

بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق ملکہ کو ڈاکٹروں کے زیر نگرانی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
96 سالہ ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی رہی ہیں۔
بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ ملکہ کے اہل خانہ کو ملکہ کی طبیعت سے متعلق اطلاع کر دی گئی ہے، ڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم ملکہ کے پاس پہنچ گئے ہیں جبکہ پرنس چارلس بھی ملکہ کے پاس پہنچ رہے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا کہنا ہے کہ بکنگھم پیلس سے آنے والی اطلاعات پر پورے ملک میں تشویش ہے، میری اور پورے ملک کی دعائیں ملکہ الزبتھ کے ساتھ ہیں۔
برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے بھی ملکہ الزبتھ کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور اسپیکر پارلیمنٹ نے ملکہ کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز ملکہ نے نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس سے ملاقات کی تھی، قبل ازیں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے انہوں نے وزرا کے ساتھ ورچوئل میٹنگ منسوخ کر دی تھی۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 8 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل





