لاہور :مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان اور اس کی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد دیتی ہوں، جنہوں نے نہ صرف چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ ووٹ پر بھی پہرہ دیا۔
مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد جنہوں نے ناصرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔ شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین @SyedaNosheenPK
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 2, 2021
مریم نواز نے مزید کہا کہ صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی، الیکشن کمیشن عملے کو اغوا کرنے اور ووٹ چوری کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگا۔
آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اسکی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی۔ ان وارداتیوں کو ووٹ چوری کرنے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگاانشاءاللّہ pic.twitter.com/zkYCoxGsI9
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 2, 2021
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مختصر فیصلہ سنایا، ورانِ سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ قانونی نکات بیان کریں جو ضروری نوعیت کے ہیں، صرف ان دستاویزات پر انحصار کریں جن پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے 10اپریل کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے دوبارہ انتخابات کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 18 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 13 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل



