Advertisement
پاکستان

کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کیساتھ تجارت بحال نہیں کریں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارت نہ بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جس میں وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک تجارت نہیں ہو سکتی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Apr 3rd 2021, 8:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اصولی موقف اپنایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوئے بغیر بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی ۔ اس سے غلط تاثر جائے گا ہم کشمیر  کو نظر انداز کر کے بھارت سے تجارت کر رہے ہیں، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے بغیر بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی ۔

بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اس اہم اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ وزارت خارجہ نے بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارت بحال نہ کرنے کے فیصلے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک کسی قسم کی تجارت نہیں ہو سکتی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصولی موقف ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی، اس سے غلط تاثر جائے گا کہ ہم کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کریں۔ کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی تھی۔ ای سی سی نے بھارت سے چینی اور کپاس منگوانے کی تجویز پیش کی تھی۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 13 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement