اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی پالیسی پر چلےگا تو یہ خودمختاری پر حملہ ہوگا: بلاول بھٹو
کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت اپنے ہی ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کررہی ہے، اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی پالیسی پر چلےگا تو یہ خودمختاری پر حملہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی سونامی بڑھتی جارہی ہے ،پاکستان کے عوام کو غربت اوربیروزگاری اور مہنگائی کا سامنا ہے، حکومت بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے۔ملک کے معاشی بحران کی وجہ عمران خان کی حکومت ہے،کیونکہ حکومت اپنے ہی ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کررہی ہے، اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی پالیسی پر چلےگا تو یہ خودمختاری پر حملہ ہوگا۔پی ٹی آ ئی اور آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے آج تاریخی بیروزگاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ آرڈیننس کےذریعےاسٹیٹ بینک کودوسروں کے حوالے کیا جارہا ہے، اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔بلاول بھٹو نے ادارون کے بارے میں زکر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف نیب اور دوسرے اداروں کواستعمال کیاجارہاہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کہا کہ نیب کا قانون، کالا قانون ہے۔ نیب کو سیاسی نمائندوں کو ڈرانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔آصف زرداری نے سب سے پہلے کہا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے جبکہ آج 3سال بعد ہر کوئی یہی کہ رہا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اور جمہوریت کے فائدے میں ہوتا اگر ہم آپس میں لڑنے کے بجائے مل کرمعملات حل کرتے،پی ڈی ایم مل کرچلتی تو اس حکومت کو مشکل وقت دیتے۔ہم چاہتے ہیں کہ تمام جماعتیں ساتھ مل کرچلیں، نہیں چاہتے کہ کسی بھی صورت میں اپوزیشن کی لڑائی کا حکومت کو فائدہ ہو۔ مجھے بتایا گیاپیپلزپارٹی اورن لیگ کاماضی ایساہےکہ ساتھ چلنامشکل ہے۔
آرمی چیف کی ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات
- 5 گھنٹے قبل
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر شہروں میں ہلکی بارش متوقع
- 4 گھنٹے قبل
عازمین حج کوہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل
سینیٹ اجلاس میں پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ترمیمی بل مسترد
- 7 گھنٹے قبل
افغان نائب وزیر خارجہ کا لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
- 5 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی
- 7 گھنٹے قبل
امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال
- 9 گھنٹے قبل
لوئر کرم میں فورسز کی شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں ، کئی خاندان گھر چھوڑنے پر مجبور
- 9 گھنٹے قبل
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
- 4 گھنٹے قبل
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا
- 5 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک کی 2025میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی
- 2 گھنٹے قبل