اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے اور ایک دن میں 4ہزار723 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 84افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید84 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار697 ہوگئی ہےجبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد 56 ہزار 347 ہے ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 9.4فیصدرہی ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 356 ہوگئی جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار485افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 173 ہوگئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 504 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد90 ہزار 262ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2382افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 679کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 209 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 60 ہزار 197جبکہ اموات کی تعداد572 تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 045افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار376ہوچکی ہے جبکہ358 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 6لاکھ9ہزار691مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکے50ہزار186ٹیسٹ کیےگئے ہیں ۔ ملک کے 631ہسپتالوں میں کورونا کے 3901 مریض زیرعلاج ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

دوشنبے: یومِ پاکستان کے موقع پر تاجکستان میں پرچم کشائی کی تقریب،بچوں نے ملی نغمے پیش کئے
- 20 hours ago

نیویارک: ائیرپورٹ پرکینیڈین ائیرلائنز کا جہاز لینڈنگ کے دوران فائر ٹرک سے ٹکرا گیا، دونوں پائلٹ ہلاک
- 2 hours ago

امریکا کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت جاری نہیں ہے،ایران نے ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
- 20 hours ago

امریکہ: ریاست ٹیکساس کی آئل ریفائنری میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
- an hour ago

ایران کے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر متعدد میزائل حملے، اسرائیلی صدر بال بال بچ گئے
- 2 hours ago

کولمبیا میں فوجی مسافر طیارہ گرکر تباہ،34 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی،ریسکیو آپریشن جاری
- 2 hours ago

عید کی چھٹیوں کے بعدا سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار کی حد پار
- an hour ago
.webp&w=3840&q=75)
ایک دن کی تاریخی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپے ،مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 minutes ago

ٹی بی کا مرض پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے طبی، سماجی و معاشی چیلنج بنا ہوا ہے،وزیراعظم
- 2 hours ago

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی:اگرفریقین راضی ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ
- 3 hours ago

صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، پی سی بی چیئر مین کی مبارکباد
- 19 hours ago

وزیر اعظم کا ایرانی صدرمسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ، عید الفطر اور نوروز کی مبارکباد دی
- 21 hours ago










.jpg&w=3840&q=75)
