Advertisement
پاکستان

روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگانے پر فتوی جاری

لاہور: دارالافتا پاکستان اور دارالافتاسعودی عرب نے روزے میں کورونا ویکسین لگانے پر اتفاق کیا، اسی طرح جامعتہ الازہر اور دارالافتاعرب امارات نے بھی روزہ میں کورونا ویکسین لگانے پر اتفاق کیاہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 3rd 2021, 9:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی کاکہناہے کہ کورونا کی ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، مفتی اعظم سعودی عرب نے بھی روزہ کے دوران ویکسین لگوانا جائز قراردیاہے، ہر انسان کو کورونا ویکسین لگوانی چاہئے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، شریعت اسلامیہ بھی احتیاط کا حکم دیتی ہے،عوام اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور احتیاط تدابیر اختیار کریں ۔

Advertisement