جی این این سوشل

تفریح

بیپاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش

بنگالی کوئین بیپاشا باسو نے بیٹی کی پیدائش کی خبر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے دی ، بیٹی کا نام دیوی باسو سنگھ رکھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بیپاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بالی وڈ جوڑا بیپاشا باسو اور کرن سنگھ گروو کی شادی کو 6 سال بعد ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔ اس جوڑے نے اپنی ننھی سی بیٹی کا نام دیوی باسو سنگھ رکھا ۔

اگست میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بیپاشا باسو اور کرن سنگھ نے پریگننسی شوٹ کے ذریعے نئے مہمان کی آمد کی خبر دی ۔ اپنی پوسٹ میں بالی وڈ اداکارہ بیپاشا باسو نے لکھا ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے، جلد ہی ہم دو سے تین ہونے والے ہیں۔

بپاشا بسو نے اپنے گود بھرائی کی رسم کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

پاکستان

اپوزیشن لیڈر کا 7 ستمبر کو ختم نبوت پر خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ

 اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق اس ایوان میں احسن اقبال اور حنیف عباسی نے بات کی، این آر او بانی چیئرمین نے کبھی نہیں مانگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن لیڈر کا 7 ستمبر کو ختم نبوت 
 پر خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ

 اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 7 ستمبر کو ختم نبوت کے حوالے سے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس ایوان نے قانون منظور کیا، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا، 7 ستمبر کو اس سے متعلق خصوصی اجلاس بلایا جائے ، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اخبار میں خبر چھپی ہے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اس سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی بنانی چاہئے۔

 اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق اس ایوان میں احسن اقبال اور حنیف عباسی نے بات کی، این آر او بانی چیئرمین نے کبھی نہیں مانگا۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی چیئرمین کے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب لڑنے پر کہا کہ یہ 800 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کوئی ایسی شخصیت چانسلر بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہمارے اراکین کو پاکستان تحریک انصاف کا رکن ڈکلیئر کریں اسپیکر صاحب اس پر بتائیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیدرلینڈ میں مذہبی جماعتوں کے قائدین کے خلاف اسلام مخالف گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب پر کارروائی

حافظ سعد حسین رضوی اور ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیدرلینڈ میں  مذہبی جماعتوں کے قائدین کے خلاف اسلام مخالف گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب پر کارروائی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی اور ان کی جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کے خلاف ہالینڈ کی ایک اعلیٰ سکیورٹی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا، دونوں پر لوگوں کو مشتعل کرنے اور انتہائی دائیں بازو کے اسلام مخالف ڈچ رہنما گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب کا الزام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچ پراسیکیوٹرز نے 56 سالہ محمد اشرف جلالی پر اپنے پیروکاروں سے وائلڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب کا الزام عائد کیا ہے۔ جبکہ سعد رضوی پر پیروکاروں کو وائلڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب دینے کا شبہ ہے۔

خیال رہے کہ ڈچ عدالت اس سے پہلے پاکستانی کرکٹر خالد لطیف پر بھی اسی طرح کا مقدمہ چلا کر انہیں سزا سنا چکی ہے۔ دونوں مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے وائلڈرز نے کہا کہ ’’اس کیس نے مجھ پر اور میرے خاندان پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے، میں اس عدالت سے ایک مضبوط سگنل بھیجنے کے لیے کہہ رہا ہوں کہ اس ملک میں فتویٰ طلب کرنا ناقابل قبول ہے۔‘

مقدمے کی سماعت ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے کے قریب ایک انتہائی محفوظ کورٹ ہاؤس میں ہوئی۔ڈچ حکام نے پاکستان سے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کے لیے قانونی مدد کی درخواست کی۔

تاہم، باہمی قانونی معاونت کے لیے پاکستان کے ساتھ کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے اور دونوں افراد کٹہرے میں پیش نہیں ہوئے۔ نہ ہی کسی آدمی کے پاس قانونی نمائندگی موجود تھی۔

واضح رہے کہ گیرٹ وائلڈرز نے اگست 2018 میں رسول اللہ ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اہتمام کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس پر گزشتہ سال ستمبر میں، نیدرلینڈ ججوں نے خالد لطیف کو وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

پاکستان میں مظاہرے پھوٹ پڑنے کے بعد وائلڈرز نے مقابلہ منسوخ کر دیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں

پبلک پراسیکیوٹر نے اشرف جلالی کو 14 سال قید کی سزا سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ سعد رضوی کے خلاف سماعت کا فیصلہ 9 ستمبر کو متوقع ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری، 24 گھنٹے میں صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کر کے 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی کر دیئے۔ 

دیرالبلاح میں گاڑی پر اسرائیلی حملے سے 4 فلسطینی، سکول پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے، صیہونی فورسز کی مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیوں میں شہدا کی تعداد 29 ہوگئی۔

مقبوضہ علاقے سے مزید 36 افراد گرفتار، خوراک اور پانی کی سپلائی منقطع کر دی گئی، مغربی کنارے کے علاقے جینن میں 2 اور ہیبرون میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ 

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll