Advertisement

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین چل بسیں

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مختصر علالت کے بعد جمعے کے روز چل بسیں، ان کی عمر 99 برس تھی۔ وہ اپنے چھوٹے بیٹے پنکج مودی کے ساتھ گجرات میں گاندھی نگر کے قریب رائسان گاوں میں رہتی تھیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Dec 30th 2022, 6:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین چل بسیں

وزیر اعظم مودی نے اپنی والدہ کی وفات پر ٹوئٹر پر ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا، "ایک شاندار صدی کا خدا کے قدموں میں اختتام...ماں میں نے ہمیشہ اس تثلیث کو محسوس کیا ہے جس میں ایک سنیاسی کا سفر، ایک بے لوث کرم یوگی کی علامت اور اقدار کے لیے پرعزم زندگی شامل رہی ہے۔"

مودی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جب میں نے ان کی 100 ویں سالگرہ پر ملاقات کی تھی تو انہوں نے ایک بات کہی تھی جو مجھے ہمیشہ یاد رہتی ہے، "کام کرو بدھی(عقل) سے، زندگی گزار شدھی(صاف ستھرے طریقے) سے۔"

کون تھیں ہیرابین؟
ہیرابین کی پیدائش 18جون 1923کو گجرات کے مہسانا ضلعے کے وسنگر میں ہوئی تھی۔ یہ گاوں وڈنگر کے قریب ہے جو کہ وزیر اعظم مودی کا آبائی گاوں ہے۔

ہیرابین کے متعلق لوگوں کو بہت زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ مودی جب گجرات کے وزیر اعلیٰ اور پھر بھارت کے وزیر اعظم بنے تو ان کے متعلق لوگوں کو کچھ پتہ چلا۔ ان کے متعلق جو معلومات دستیاب ہیں وہ خود موودی نے ہی بتائی ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے رواں برس اپنی والدہ کی 100ویں سالگرہ پر ایک بلاگ لکھا تھا جس میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے اسکول کا دروازہ نہیں دیکھا۔ انہوں نے صرف غربت اور کسمپرسی کی زندگی دیکھی۔ بہت کم عمر میں ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا اور وہ اپنی ماں کے پیار سے بھی محروم رہ گئیں۔

وزیر اعظم مودی کے 'دوست‘ عباس، حقیقت یا محض افسانہ؟

ہیرابین کی شادی کم عمری میں ہی دامودر داس سے ہوگئی۔ دامودر داس کے ذریعہ معاش کے بار ے میں بھی بہت کم معلومات ملتی ہیں۔ بعد میں مودی نے خود ہی بتایا تھا کہ ان کے والد ریلوے اسٹیشن پر چائے بیچتے تھے اور وہ خود بھی بچپن میں اپنے والد کی مدد کرتے تھے۔ دامودر داس کی 1989میں موت ہوگئی تھی۔

مودی نے لکھا ہے کہ"ان کی والدہ گھر چلانے کے لیے دو پیسے زیادہ حاصل کرنے کے خاطردوسرے کے گھروں میں برتن دھویا کرتی تھیں، وقت نکال کر چرخہ بھی چلایا کرتی تھیں۔

وزیر اعظم مودی کی 'پاکستانی بہن‘ انہیں راکھی باندھنے کی متمنی

ہیرابین کے پانچ بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ نریندر مودی ان کے تیسرے بیٹے ہیں لیکن وہ اپنے چھوٹے بیٹے پنکج مودی کے ساتھ رہتی تھیں۔

مودی پرسیاست کے لیے والدہ کا استعمال کرنے کا الزام
پچھلے آٹھ برسوں سے بھارت کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے کے دوران ہیرابین صرف ایک مرتبہ ان سے ملاقات کے لیے دہلی آئیں۔ گجرات میں وزیر اعلیٰ کے دوران بھی ہیرابین اپنے چھوٹے بیٹے کے پاس ہی رہتی تھیں۔

اپنی والدہ کو ساتھ نہیں رکھنے پر مودی کی نکتہ چینی بھی ہوتی رہی ہے۔ سن  2017میں جب مودی نے اپنی والدہ سے ملاقا ت کی ایک تصویر ٹوئٹ کی تو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ان پر حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا،"میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہوں لیکن ڈھنڈورا نہیں پیٹتا، میں ماں کو سیاست کے لیے بینک کی قطار میں بھی کھڑا نہیں کرتا۔"

دراصل بھارت میں بڑے نوٹوں کی بندش (ڈیمونیٹائزیشن) کے بعد عام لوگوں کے ساتھ ہیرابین کو بھی بینک کے قطار میں کھڑا ایک تصویر شائع ہوئی تھی۔

سیاسی جماعتیں مودی پر اپنی والدہ کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کا الزام بھی لگاتی رہی ہیں۔ سن  2017 کے اترپردیش انتخابات میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا تھا کہ ان کی والدہ زندگی بھر چولہے میں لکڑی جلاکر کھانا بناتی تھیں، جس کا درد انہوں نے دیکھا اور محسوس کیا ہے۔

اس پر اپوزیشن سیاسی رہنماوں نے کہا تھا کہ مودی آخر اپنی والدہ کو اپنے ساتھ کیوں نہیں رکھتے؟

مودی نے سن 2019 میں فلم اداکار اکشئے کمار کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا،"ان کی والدہ کہتی ہیں کہ میں تمہارے ساتھ رہ کر کیا کروں گی، میں تم سے کیا با ت کروں گی۔ "

سیاسی رہنماوں کا اظہار تعزیت
حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے تقریباً تمام اہم سیاسی رہنماوں کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے بھی مودی کی والدہ کی وفات پر ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ نے لکھا،"ایک ماں کی موت کسی بھی شخص کے زندگی میں خلاء پیدا کردیتی ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔"

مودی کی تصویر کوڑے دان میں کیوں؟ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی چھان بین کرے گی

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ نے لکھا،"ایک بیٹے کے لیے ماں پوری دنیا ہوتی ہے۔ ماں کی موت بیٹے کے لیے ناقابل برداشت اور ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی والدہ کی وفات انتہائی افسوس ناک ہے۔"

ہیرابین کے لیے نواز شریف کا تحفہ
پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے جون 2014 میں اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے لیے ایک ساڑی تحفے میں بھجوائی تھی۔

مودی کا تعزیت نامہ نواز شریف کے نام بذریعہ مریم نواز

مودی نے تحفہ موصول ہونے پر ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا،"نواز شریف جی نے ایک خوبصورت سفید ساڑی میری والدہ کے لیے بھجوائی ہے۔ میں حقیقتاً ان کا ممنون ہوں اور ان کا بھیجا ہوا جلد ہی اپنی والدہ کو پیش کردوں گا۔"

مودی کی شہباز شریف کو مبارک باد اور امن و استحکام کی تمنّا

اس سے ایک ہفتے قبل جب مودی اچانک لاہور گئے تھے تو انہوں نے پاکستانی رہنما کی والدہ کو ایک شال تحفے میں پیش کی تھی۔

 

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • a day ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • a day ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
Advertisement