پاکستان
موٹروے پر ٹھوکر سے بابوصابو جانے والی ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے عوامل پر قابو پالیا گیا
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 4 اضافی موبائلز تعینات ‘شہری دھند کے موسم میں رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور فوگ لائٹس استعمال کریں . ڈی آئی جی موٹروے پولیس احمد ناصرورک
موٹروے پر ٹھوکر سے بابوصابو جانے والی ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے عوامل پر قابو پالیا گیا ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، ڈی آئی جی موٹروے احمد ناصر عزیز ورک کی ہدایات پر فوری عملدرآمد شروع ہو گیا.
بابو صابو سے ٹھوکر تک پیٹرولنگ افسران و موٹروے پولیس کی گاڑیاں ہر وقت عوام الناس کی مدد کے لیے موجودہیں‘ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 4 اضافی موبائلز تعینات کر دی گئی ہیں.
ایس پی فیصل اکرم کا کہنا ہے کہ دھند کے موسم میں ٹریفک کو کانووئے کی شکل میں موٹروے سے بحفاظت نکالا جاتا ہے.
ٹھوکرسے بابو صابو ٹریفک کا دباﺅ نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے‘ دوسری جانب سی پی او بیٹ 12 افضل مجید نے کہا کہ موٹروے پولیس کے اس اقدام اور اضافی نفری کی تعیناتی سے ملحقہ سڑکوں پر بھی ٹریفک کا دباﺅ کم ہوتا ہے.
ڈی آئی جی موٹروے سینٹرل ون احمد ناصر عزیز ورک کی زیر صدارت آپریشنل میٹنگ میں تمام ہدایات جاری کی گئیں‘ میٹنگ میں ایس پی فیصل اکرم،
سی پی او افضل مجید اور دیگر اسٹاف بھی شریک ہوا‘ ڈی آئی جی ناصر ورک نے بہترین کارکردگی پر ایس پی فیصل اکرم، سی پی او افضل مجید کو شاباش دی.
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ دھند کے موسم میں رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں دھند میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں کسی بھی راہنمائی کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں.
پاکستان
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کیس میں ملوث 10 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، سزا یافتہ افراد میں4 افغان شہری بھی شامل ہیں جو کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی۔
ملزمان کے خلاف 10 مئی 2023 کو تھا نہ پی ایس انڈسٹریل ایریا میں ایف آئی آر نمبر 626/ 24درج کی گئی تھی۔
کیس کا فیصلہ خصوصی عدالت نمبر ٹو اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کیا،جس میں پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کو سزا سنائی گئی جبکہ 6 کارکنان اب بھی اسی کیس میں اشتہاری مجرم ہیں۔
سزایافتہ مجرمان میں عابد محمود، احسن ، نعیم اللہ ، مطیع اللہ ولد امین خان ، شوکت ولد فضل داد ، ذاکر اللہ ولد بسم اللہ خان شامل ہیں۔
افغان شہریوں کے نام داؤد خان، یونس خان، احسان اللہ، لال آغا ہیں۔
عدالت نے روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتارکرتے ہی فوری عدالت میں پیش کرنے کاحکم بھی دیا گیا۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق مجرموں کو سنائی گئی سزا جرمانے کے علاوہ 6 سال تک بڑھ جاتی ہے۔
تفریح
شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟
شان شاہد نے اپنے باتھ روم میں شاور لینے کے دوران بنا شرٹ اپنی تصویر اپلوڈ کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
پاکستان کی پنجابی فلم انڈسٹری کے مقبول ہیرو شان شاہد اپنی نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی وجہ سے صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
اداکار شان شاہد نے حال ہی میں اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی فٹنس کی تصویر شیئر کی ہے ، ان کی شئیر کی گئی تصاویر میں انہیں اپنے باتھ روم میں شاور لینے کے دوران بنا شرٹ کے دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں شان شاہد نے لکھا کہ ’آپ کا سفر ورزش کے بعد ختم نہیں ہوتا، یہ تو صرف شروعات ہے۔
ان کی اپلوڈ کی گئی تصویر پر کچھ لوگوں نے شان کی فٹنس کے سفر کو سراہا جبکہ کچھ افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شرٹ لیس پوسٹ پر آڑے ہاتھوں لیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملنے شدید رد عمل کے بعد بعد شان شاہد بھی خاموش نہ رہ سکے اور ردعمل کا اظہار کردیا۔
شان شاہد نے صارفین کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’مردوں اور عورتوں کو خالق نے برابر بنایا ہے، لیکن دونوں کو مختلف تحفے دیے ہیں۔ مردوں کو جسمانی طاقت جبکہ عورتوں کو خوبصورتی، صبر، نرمی، طاقت اور حیا کی دولت عطا کی ہے۔
شان شاہد نے مزید کہا کہ ’میں 50 سال کی عمر میں اسکرپٹ کے مطابق اپنی شکل بدلنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ میرا کام ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھے صحت اور جسم کی دیکھ بھال کرنے کی طاقت ملی ہے۔
صحت
نشتر اسپتال :ایڈز منتقلی کامعاملہ ،وزیر اعلی مریم نواز کا سخت ایکشن، ایم ایس سمیت 6 افراد معطل
معطل ہونے والوں میں ایم ایس ، وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی اور دیگر سینئیرز ڈاکٹر ز شامل ہیں
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ سے 25 مریضوں میں ایڈر کی منتقلی کے معاملے پر سخت ایکشن لے لیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے نشتر اسپتال ملتان کا دورہ کیا جہاں انہیں نیفرولوجی وارڈ سے ایڈز کی 25 مریضوں میں منتقلی کے معاملے پر مکمل بریفننگ دی گئی۔
مریم نواز نے غفلت برتنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اس کے نتیجے میں متعدد سینیئر ڈاکٹرز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
معطل ہونے والوں میں ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر کاظم اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 5 سینیئر ڈاکٹرز شامل ہیں۔
جبکہ ہیڈ آف نیفرولوجی وارڈ ڈاکٹر غلام، ڈاکٹر جہانگیر، ڈاکٹر پونم، سینیئر رجسٹرار ڈاکٹر عالمگیر اور ہیڈ نرس ناہید بھی معطل ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔
دوسری جانب تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں معطل ہونے والے تمام ڈاکٹرز کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں، مریم نواز کی اس کارروائی کا مقصد مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور صحت کے نظام میں بہتری لانا ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
علاقائی ایک دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
علاقائی 19 گھنٹے پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
دنیا 2 دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری