Advertisement
پاکستان

ملک میں مہلک وائرس سے مزید 114 اموات ،5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید114 افراد انتقال کرگئے ، جبکہ 5ہزار50کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Apr 12th 2021, 12:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید114 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار50ہوگئی ہےجبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 21ہزار 18 ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد73 ہزار 875ے ۔

 

پنجاب

 

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ48ہزار438ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار972افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

 

سندھ

 

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 68ہزار 750ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 529 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

 

خیبرپختون خوا

 

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد98 ہزار  301ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2618افراد چل بسے۔

 

بلوچستان

 

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 20ہزار241کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 215 مریض چل بسے ۔

 

اسلام آباد

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 65 ہزار 700جبکہ اموات کی تعداد607 تک جاپہنچی ۔

 

گلگت بلتستان

 

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 127افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

 

آزاد کشمیر

 

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار461ہوچکی ہے جبکہ399 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

 

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 4139افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک6لاکھ31ہزار700مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 days ago
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • a day ago
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • a day ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 2 days ago
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 21 hours ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 2 days ago
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 2 days ago
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • a day ago
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 2 days ago
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 2 days ago
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • a day ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 21 hours ago
Advertisement