Advertisement
تفریح

بالی ووڈ اداکارہ ریمی سین ایک دہائی بعد سلور سکرین پر نظر آئیں گی

بھارتی فلمساز اور اداکارہ ریمی سین دس سال بعد دوبارہ سلور سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اپریل 12 2021، 1:16 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریمی سین جب بھارتی فلم انڈسٹری میں آئی تھی تب انہوں نے اپنی خوبصورتی سے سبھی کا دل جیت لیا تھا اور اچھے کردار  میں نظر آ رہی تھیں-مگر انہوں نے درمیان میں ہی انڈسٹری چھوڑ دی تھی-

قریب ایک دہائی تک وہ فلموں سے دور رہی- اب اداکارہ پھر سے فلموں میں واپسی کررہی ہے- انہوں نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے اب تک کے کیرئیر کو کیسے دیکھتی ہے-بھارت کے ایک اخبار کو  انٹرویو میں ریمی سین نے بتایا کہ میں نے کبھی کسی سے اٹینشن کی امید نہیں کی۔ نہ کسی گلیمر کی مرید تھی۔ میں ایک معمولی شخصیت رہی ہوں، میں نے ہمیشہ میرا مقصد کیمرے کے سامنے ہونا نہیں رہا ہے-

ریمی سین نے متعدد ہندی، بنگالی اور تیلگو فلموں میں اداکاری کےجوہر دکھائے۔ انہوں نے ایک بنگالی فلم میں بطور چائلد آرٹسٹ اپنے کام کا آغاز کیا۔ ریمی سین کی فلموں میں گول مال، ہنگامہ ، دھوم، تھینک یو، گرم مصالحہ ، باغبان اور پھر ہیرا پھیری شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement