کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عزیر بلوچ کے خلاف قتل کے ایک اور مقدمےکا فیصلہ سنا دیا۔

شائع شدہ 4 years ago پر Jan 25th 2023, 1:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

عدالت نے عدم شواہدکی بناء پر عذیر بلوچ اور ذاکر عرف ڈاڈا کو بری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہےکہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔
عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ پر جھوٹے الزامات عائد کیےگئے،گواہان کے بیانات میں تضاد ہے۔
پولیس کے مطابق عزیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا پر مخالف گینگ کے عمران نامی شخص کو قتل کرنےکا الزام تھا، ملزمان نے 2012 میں فائرنگ کرکے عمران کو قتل کیا تھا، ملزمان کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
خیال رہےکہ لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف 60 سے زائد مقدمات درج ہیں، عزیر بلوچ اب تک 25 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 11 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 5 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 9 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات







