پاکستان
آئی ایم ایف کو گیس مہنگی اور پیٹرول پر عائد لیوی میں اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی
اسلام آباد: پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کو ملک میں جلد ہی گیس مہنگی کرنے کے علاوہ پیٹرول پر عائد لیوی میں اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ آئی ایم ایف کی طرف سے مشن چیف ناتھن پورٹر مذاکرات میں شریک ہوئے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ رواں سال کیلئے مقررہ کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور آئی ایم ایف کو سیلاب سے متعلقہ منصوبوں پر آنے والے اخراجات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے گیس کی قیمتوں میں جلد اضافے کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2022 سے ہو گا اور جلد ہی کابینہ اس کی منظوری بھی دیدے گی، گیس کے شعبے کا گردشی قرض بھی ختم کیا جارہا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بھی مرحلہ وار بڑھائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے مطالبہ کیا کہ پاکستان روپے کی قدر میں کمی کو مصنوعی طریقے سے نہ روکے جبکہ بجلی پر سبسڈی بھی ختم کی جائے، ٹیکس کا جی ڈی پی تناسب بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور مختلف شعبوں کو دئیے گئے استثنیٰ بھی ختم کئے جائیں۔
پاکستان
سندھ پولیس کی درخواست مسترد، شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا
کراچی : اسلام آباد کی عدالت نے سندھ پولیس کی شیخ رشید کی راہداری ضمانت کیلئے درخواست مسترد کرکے انہیں اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔

کراچی : اسلام آباد کی عدالت نے سندھ پولیس کی شیخ رشید کی راہداری ضمانت کیلئے درخواست مسترد کرکے انہیں اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
کراچی کےتھانہ موچکو میں درج مقدمہ میں راہداری ریمانڈ کیلئے سندھ پولیس نے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست خارج کردی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ متعلقہ عدالت سے اجازت لیں اور پھر آرڈر عدالت میں جمع کروائیں ۔
دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دائر شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ فریقین کو سوموار کیلئے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔


سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل تھے اور دبئی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔
سابق صدر پرویز مشرف 11 اگست 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ بعد میں ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور 1961ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔
سابق صدر پرویز مشرف نے بعد میں اسپیشل سروسز گروپ میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں بھی حصہ لیا۔
پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998ء کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے۔انہوں نے 12 اکتوبر 1999ء کو نواز شریف حکومت ختم کر کے چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ سنبھالا۔پرویز مشرف نے نائن الیون کے حملے کے بعد فرنٹ لائن اتحادی بننے کی امریکی پیشکش قبول کی۔
اپریل 2002ء میں ریفرنڈم کرا کے پرویز مشرف باقاعدہ صدرِ پاکستان منتخب ہوئے۔پرویز مشرف 2004ء میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے باوردی صدر منتخب ہوئے۔
جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے نومبر 2007ء میں آئین مخالف اقدامات کر کے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو معزول کیا۔ وہ 18 اگست2008ء کو صدارت سے مستعفی ہو کر ملک سے باہر چلے گئے تھے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کیلئے اجلاس طلب کر لیا
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تفریح 2 دن پہلے
کراچی کا سب سے فیشن ایبل اسسٹنٹ کمشنر
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کی قدر میں کمی،ڈالر کا تیسری سنچری کی طرف سفر جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت نے شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
روپےکی قدر میں کمی: آئل سیکٹر بحران کا شکار
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑا اضافہ
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی