بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) مستحقین 24 گھنٹے بائیو میٹرک اے ٹی ایم کے ذریعے رقم نکلوا سکتے ہیں۔


چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) نے مستحق خواتین کو بائیو میٹرک اے ٹی ایم کی عدم دستیابی کے معاملے کانوٹس لےلیا۔
اعلامیے کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ملتان ریجن میں ایچ بی ایل کے 149اے ٹی ایمز24 گھنٹے کیلئے بائیو میٹرک طور پر فعال ہیں تاکہ بی آئی ایس پی کے مستحقین کو نقد رقم نکالنے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
مزید برآں اے ٹی ایمز اور پی او ایس ایجنٹس کے ذریعے بی آئی ایس پی کے مستحقین سے بدعنوانی اور غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کیا گیاہے تاکہ مستحقین میں بی آئی ایس پی فنڈز کی شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔
عدالت کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب، زونل ڈائریکٹر سائوتھ اور دیگر حکام ذاتی طور پر بی آئی ایس پی فنڈز کی تقسیم کی نگرانی کے لیے فیلڈ وزٹ کر رہے ہیں۔
بی آئی ایس پی پنجاب ڈیش بورڈ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پنجاب ریجن نے 312 پی او ایس ایجنٹس کو شکایات کی بنیاد پر بلاک کیا ہے جن میں سے 30 ایف آئی آر مقامی تھانوں میں درج کرائی گئی ہیں اور 01 کیس ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور کو بھیجا گیا ہے جبکہ 19 پی او ایس ایجنٹس کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب، ارشد لیاقت چودھری نے بی آئی ایس پی مستحقین کو تاکید کی ہے کہ وہ بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے ایچ بی ایل اے ٹی ایم سے اپنی پوری رقم وصول کریں۔رقوم میں کٹوٹی یا کسی بھی شکایت کی صورت میں قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رجوع کریں۔
ڈی جی پنجاب نے کہا کہ جو بھی شخص بدعنوانی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کے لیے ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں ان کی شکایات اور سوالات واٹس ایپ نمبر پنجاب 5365520۔0325 یا بی آئی ایس پی زونل آفس کے شکایت سیل نمبر 061-6214200 پر حل کیے جائیں گے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 4 گھنٹے قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- ایک گھنٹہ قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- ایک گھنٹہ قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 3 گھنٹے قبل