Advertisement
پاکستان

معروف صحافی آئی اے رحمان انتقال کرگئے

کراچی : انسانی حقوق کی آواز بننے والے پاکستان کے معروف صحافی آئی اے رحمان (ابن عبدالرحمان ) انتقال کر گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 13th 2021, 2:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کمیشن کے بانی رہنما اور صحافی  آئی اے رحمٰن  کی عمر 90برس تھی، ان  کے اہل خانہ کے مطابق آئی اے رحمٰن  شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔  آئی اے رحمٰن ستمبر  1930ء میں ہریانہ میں پیدا ہوئے ۔ آئی اے رحمٰن نے انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے ذریعے عوامی حقوق کی جدوجہد سمیت آزادی اظہار، انصاف کی فراہمی اور آئین کے تحفظ کے لیے بھی قلم  کے ذریعے آوازبلند کی ۔ انہوں نے  چھ دہائیوں سے زائد عرصے تک  صحافت  کے شعبے میں خدمات سرانجام دیں  ۔

 انہوں نے 1988سے 90 کے دوران پاکستان ٹائمز کے چیف ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ مشرقی پاکستان بحران کے دوران  وہ اردو روزنامہ آزاد کے منیجنگ ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ انہوں نے ضیاءالحق  دور میں  ہفتہ وار ویو پوائنٹ  میں بطور ایگزیکٹو ایڈیٹر  کام کیا  ۔سینکڑوں مضامین اور مقالے شائع کرنے کے علاوہ انہوں نے تین کتابیں  بھی  لکھیں ، جن میں  ان کے اپنے کالموں کا ایک مجموعہ بھی شامل ہے ۔

آئی اے رحمان نے دو دہائیوں تک ایچ آر سی پی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا اور 31 دسمبر ، 2016 تک گروپ کے سیکریٹری جنرل بھی رہے۔صحافت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

Advertisement
فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا

  • 35 منٹ قبل
طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 20 گھنٹے قبل
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل

  • 3 گھنٹے قبل
بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین

  • 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل ، نیول چیف اور ایئر چیف کا قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت

فیلڈ مارشل ، نیول چیف اور ایئر چیف کا قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت

  • 4 گھنٹے قبل
پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی

  • 3 گھنٹے قبل
سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے

  • 3 گھنٹے قبل
حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری 

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری 

  • 3 گھنٹے قبل
کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم

  • 3 گھنٹے قبل
صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement