جی این این سوشل

پاکستان

"نیکی کر دریا میں ڈال "پاکستانی ڈونرنے بہترین مثال قائم کر دی

ایک پاکستانی شخص نے خاموشی سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 30 ملین  ڈالرز (ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد) عطیہ کردیے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

"نیکی کر دریا میں ڈال "پاکستانی ڈونرنے بہترین مثال قائم کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایک پاکستانی شخص نے خاموشی سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 30 ملین  ڈالرز (ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد) عطیہ کردیے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پاکستانی شخص امریکا میں ترک سفارتے خانے میں داخل ہوا اور اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر 30 ملین ڈالرز کی امداد دےکر چلا گیا۔

اس حوالے سے  وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹر  پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک پاکستانی کی جانب سے خاموشی سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 30 ملین ڈالرز کی امداد کے عمل نے ان کے دل کو چھولیا ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خدمت خلق کی ایسی ہی شاندار مثالیں ہیں جو  انسانیت کو درپیش مشکلات کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتی ہیں۔

ترکیہ اور شام میں زلزلےکے باعث 24 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور ہزاروں افراد زخمی ہیں جب کہ زلزلے سے دونوں ممالک میں 8 لاکھ سے زائد افراد  بےگھر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے ترکیہ اور شام میں خوراک پہنچانےکے لیے 77 ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔

تجارت

پا کستان اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پا کستان  اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

پی ایس او کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہےاور مجموعی واجبات 781 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔  

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی ایس او کے مختلف سیکٹر پر مجموعی واجبات 781 ارب روپے پر پہنچ گئے، جبکہ درآمدی آر ایل این جی کا بل سب سے بڑا چینلج ہے، جو کہ 506 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں، اس کے علاوہ پاور سیکٹر پر واجبات 186 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی آئی اے نے پی ایس او کو 28 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں، جبکہ ایک ماہ میں پی ایس او کو واجبات میں سے صرف 10 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا عید میلادالنبی کے موقع پر 17 ستمبر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا عید میلادالنبی  کے موقع پر 17 ستمبر  ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت پاکستان نے نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت 12 ربیع الاول کے موقع پر 17 ستمبر 2024 بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’17 ستمبر 2024 کو عید میلاد النبی (12 ربیع الاول 1446 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی‘۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا

پیرا لمپکس میں 4 ہزار 400 ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں شریک ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا

پیرس میں جاری پیرالمپکس میں شریک پاکستان کے واحد ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق  حیدر علی نے 52.5.4 میٹر کی تھرو کی، حیدر علی کے مقابلے میں ازبکستان کے کھلائی یولدیشیو نے 57.28 میٹر کی تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا جب کہ اسی دوران کینیڈا کے کھلاڑی  زیسیو نے 53.24 کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔

واضح رہے کہ حیدر علی نے ٹوکیو اولمپکس کے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

پیرا لمپکس میں 4 ہزار 400 ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں شریک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll