الیکشن شیڈول جاری نہ کرنے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے


لاہور ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود الیکشن شیڈول جاری نہ کرنے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے صوبہ پنجاب میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کے واضح حکم کے باوجود انتخابات کا شیڈول جاری نہ کرنے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن اور الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت عالیہ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں فوری انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا اور اتوار کی رات تک انتخابی شیڈول دینا لازمی تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت 90 روز میں الیکشن کروانا لازمی ہے اس کے مطابق 60 روز باقی رہ گئے ہیں اور الیکشن شیڈول جاری نہ ہونے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، گورنر اور الیکشن کمیشن آئین کے تحت ذمے داری ادا نہیں کر رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر گورنر پنجاب، چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل



