اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ 135 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید135 افراد چل بسے جو رواں برس ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 754 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 423 ہو چکی ہے۔۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد76 ہزار 757ہے ۔ملک بھر میں کورونا کی شر ح 10 فیصد رہی ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا کے 2 لاکھ 55 ہزار 571 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں مجموعی اموات دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جہاں 7 ہزار 141افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 69ہزار 840ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 530 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 1 ہزار 45 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2732افراد چل بسے۔
بلوچستان
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 499 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 219 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 67 ہزار 491 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 619 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 140افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 837 ہے جبکہ 410 مریض وفات پا چکے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 76 ہزار 757 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 41 ہزار 912 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 92 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 8 لاکھ 78 ہزار 86 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 11 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 8 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 5 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 6 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 hours ago




