بیجنگ: چین نے اونٹوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے دنیا کا پہلا ٹریفک سگنل نصب کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چینی حکام نے ڈنہوانگ شہر میں منگشا پہاڑ اور کریسنٹ اسپرنگ کے مقامات پر اونٹوں کے لیے دنیا کے پہلے ٹریفک سگنل نصب کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ علاقہ سیاحت کیلئے مقبول ہے، اور سیاح یہاں اونٹوں پر بہت شوق سے سواری کرتے ہیں، یہاں ٹریفک سگنل نصب کرنے کا مقصد یہی ہے کہ اونٹوں کو آپس میں ٹکراؤ سے بچا یا جا سکے۔ یہ سگنل بھی دوسرے عام ٹریفک سگنلز کی طرح جب سبز ہوں گے تو اونٹ سڑک پار کریں گے، اور سرخ ہوں گے تو اونٹ رُک جائیں گے۔
واضح رہے کہ منگشا ماؤنٹین کو ’گاتے ریت کے ٹیلے‘ بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ جب یہاں تیز ہوا چلتی ہے تو ریت کے ٹیلوں سے گانے یا ڈرم بجانے جیسی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔
صحرائی علا قوں میں اونٹوں کا کارواں ، مسافروں اور سامان کو روزانہ یا نیم باقاعدہ بنیادوں پر پوائنٹس کے درمیان لے جاتا ہے۔ اونٹوں کی سخت طبعیت کی صلاحیت نے انہیں کئی دہائیوں تک شمالی افریقہ اور جزیرہ نما عرب کے صحرائی علاقوں میں رابطے اور تجارت کے لیے بہترین بنا دیا ہے ۔ اونٹوں کو دنیا کے دوسرے حصوں میں بھی محدود بنیادوں پر استعمال کیا جاتا تھاتاہم بیسویں صدی کے اوائل سے آٹوموبائل یا فضائی سفر نے اس سفر کی اہمیت کو کچھ کم کردیا ہے ۔

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
- 12 منٹ قبل

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- 17 منٹ قبل

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- 29 منٹ قبل

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور قیمت کیا ہو گی؟
- 2 گھنٹے قبل