Advertisement
پاکستان

ظل شاہ کی والدہ کو منہ بند رکھنے کے لئے دھمکی دی گئی،فواد چوہدری

دوسرے بیٹے کی زندگی چاہیے تو منہ بند رکھنا ہو گا،رہنما پاکستان تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 13 2023، 5:57 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ظل شاہ کی والدہ کو منہ بند رکھنے کے لئے دھمکی دی گئی،فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما چودھری فواد حسین نے دعویٰ کیا ہے ظل شاہ کی والدہ کو منہ بند رکھنے کے لئے دھمکی دی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ظل شاہ کی والدہ کو پیغام دیا گیا اگر دوسرے بیٹے کی زندگی چاہیے تو منہ بند رکھنا ہو گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ تمام ورکرز جو پولیس کی حراست میں ہیں، ان سے پہلے کہا ہے کہ تشدد سہنے کی بجائے جو بھی بیان پولیس چاہے دے دیں، ان بیانوں کی نہ تو عوام کی نظر میں کوئی حیثیت ہے نہ قانون کی نظر میں۔

Advertisement
Advertisement