Advertisement
پاکستان

عمران خان نہیں آتے تو وارنٹ جاری کر دیئے جائیں گے،عدالت

عدالت نے سماعت میں 12:30 بجے تک وقفہ کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 13 2023، 5:50 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان نہیں آتے تو وارنٹ جاری کر دیئے جائیں گے،عدالت

خاتون جج  زیبا چوہدری کو  دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست  دائر  کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج نے ریمارکس دیے کہ آج اگر عمران خان عدات نہیں آتے تو وارنٹ جاری کر دوں گا۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں سکیورٹی خدشات کی بنیاد پرعمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔

سول جج رانامجاہد رحیم کا کہنا تھا کہ آج  اگر عمران خان نہیں آتے تو  وارنٹ جاری کردوں گا۔جج کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتی اوقات میں نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کروں گا، عدالت نے سماعت میں 12:30 بجے تک وقفہ کردیا۔

 

Advertisement